سارے آنسو بہا کے،،، "اصلاح کیجیئے"

Imran Niazi

محفلین
سلام اساتزہِ محترم

سارے آنسو بہا کے نکلے تھے
دل کو پتھر بنا کے نکلے تھے
تیری ہر بات سچ سمجھ بیٹھے
ہم بھی ناداں‌بلا کے نکلے تھے
ہم سے احوال پُوچھنے والے
دوست اُس بے وفا کے نکلے تھے
کیسے عمران مڑ کے ہم دیکھیں
کشتیوں‌کو جلا کے نکلے تھے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب عمران بھائی یہ تو میں نے پہلے بھی سنی ہوئی ہے ہیں نا
کہیں میں نے ہی تو اصلاح نہیں کی اس کی ہی ہی ہی ہی
 
مغزل

محفلین
لو جی استاد اتنا غائب دماغ کب سے ہوگیا ، اگر ایسا ہونے لگا تو ہوگیا کام شاگردانِ سخن کا، خیر۔، پھر بھی خوش رہو
 
Imran Niazi

محفلین
بہت خوب عمران بھائی یہ تو میں نے پہلے بھی سنی ہوئی ہے ہیں نا
کہیں میں نے ہی تو اصلاح نہیں کی اس کی ہی ہی ہی ہی

ہاں جی اآپ جناب نے ہی کی تھی
ہو ہو ہو ہو،،،
شکریہ جی
میں‌نے سوچا لگے ہاتھوں یہ بھی چیک کروا لی جائے

لو جی استاد اتنا غائب دماغ کب سے ہوگیا ، اگر ایسا ہونے لگا تو ہوگیا کام شاگردانِ سخن کا، خیر۔، پھر بھی خوش رہو

مغل صاحب آخر اساد کس کے ہیں ؟
تھوڑے بہت غائب دماغ تو ہوں گے ہی نا
ہا ہا ہا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہاں جی اآپ جناب نے ہی کی تھی
ہو ہو ہو ہو،،،
شکریہ جی
میں‌نے سوچا لگے ہاتھوں یہ بھی چیک کروا لی جائے

مغل صاحب آخر اساد کس کے ہیں ؟
تھوڑے بہت غائب دماغ تو ہوں گے ہی نا
ہا ہا ہا

جی جی عمران بھائی مجھ پر ہی نا رہنا ضرور اپنی ساری شاعری یہاں لکھتے جاو
تاکہ چیک ہو سکے ٹھیک ہے نا
 
ایم اے راجا

محفلین
واہ واہ

تیری ہر بات سچ سمجھ بیٹھے
ہم بھی ناداں ‌بلا کے نکلے تھے
واہ واہا لاجواب

اور یہ۔۔۔

کیسے عمران مڑ کے ہم دیکھیں
کشتیوں‌کو جلا کے نکلے تھے

واہ واہ واہ، لاجواب، مبارک ہو نیازی صاحب۔
 
Top