سارے سپنے کہیں کھو گئے۔۔۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
[ame]http://in.youtube.com/watch?v=AjieMcs-CII[/ame]

سارے سپنے کہیں کھو گئے
ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

دل سے تنہائی کا درد جیتا
کیا کہیں ہم پہ کیا کیا نہ بیتا
تم نا آئے مگر جو گئے۔۔۔
ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

تم نے ہم سے کہیں تھیں جو باتیں
ان کو دوہراتی ہیں غم کی راتیں
تم سے ملنے کے دن تو گئے۔۔۔۔
ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

کوئی شکوہ نہ کوئی گلہ ہے
تم سے کب ہم کو یہ غم ملا ہے
ہاں نصیب اپنے ہی سو گئے۔۔۔
ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے۔۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
بہت خوب زھرا یہ مجھے بھی بہت پسند ہے اور کچھ دنوں تک تو یہ زبان پر اتنا چڑھا ہوا تھا کہ کیا بتاؤں
اسکی اصل وڈیو دیکھنی ہے کہ مجھے بھوٌل گئی ہے
 
ظفری

لائبریرین
مجھے الکا یاگنک کے اس البم کے سارے ہی گیت اور غزل بہت پسند ہیں ۔ شاعری جاوید اختر کی ہے ۔ اس البم کا ٹائیٹل " تم یاد آئے " ہے ۔ اور اسی ٹائیٹل پر الکا نے ایک مدھر گیت بھی گایا ہے ۔کہ " تم یاد آئے " ۔ یہ البم بھی 1999 کے دور کا ہے ۔
 
زھرا علوی

محفلین
بہت خوب زھرا یہ مجھے بھی بہت پسند ہے اور کچھ دنوں تک تو یہ زبان پر اتنا چڑھا ہوا تھا کہ کیا بتاؤں
اسکی اصل وڈیو دیکھنی ہے کہ مجھے بھوٌل گئی ہے

واقعی گانا بہت خوبصورت ہے اور زبان پہ کچھ اس وجہ سے بھی چڑھ جاتا ہے کہ گانا آسان ہے۔۔۔۔:):)
ویڈیو تو میں نے اس کی دیکھی ہی نہیں آج تک لیکن یہ گانا آٹھ نو سال سے سن ضرور رہی ہوں۔۔۔۔۔:):)
 
زھرا علوی

محفلین
مجھے الکا یاگنک کے اس البم کے سارے ہی گیت اور غزل بہت پسند ہیں ۔ شاعری جاوید اختر کی ہے ۔ اس البم کا ٹائیٹل " تم یاد آئے " ہے ۔ اور اسی ٹائیٹل پر الکا نے ایک مدھر گیت بھی گایا ہے ۔کہ " تم یاد آئے " ۔ یہ البم بھی 1999 کے دور کا ہے ۔

اس البم کی سپیشل بات یہ ہے کہ یہ وہ پہلا البم ہے جو میں نے اپنے ہاتھ سے اس دور میں خریدا۔۔۔۔۔
ان دتوں نئی نئی اجازت ملی تھی موسیقی سننے کی۔۔۔سو یہ البم ہمارے لیے توبہت یاد گار ہے۔۔۔۔:)
 
فاروقی

معطل
سارے سپنے کہیں کھو گئے۔۔۔۔۔

ارے وہ آپ کے تھے۔ مجھے کل ملے تھے ۔ ۔ ۔میں سوچ رہا تھا پتا نہیں کس کے سپنے ہین۔ ۔ ۔ بہر حال میں نے سنبھال کے رکھے ہوے ہین گھبرانے کی کویی بات نہیں۔ ۔ ۔ ۔
 
حسن علوی

محفلین
فاروقی صاحب زیادہ سوچا مت کیجیئے اور حضور اپنا تعارف تو دیجیئے گا قبلہ (کہیئے تو آپ کے لیئے تعارف کا دھاگہ کھول دیا جائے؟)
 
زھرا علوی

محفلین
بہت شکریہ فاروقی صاحب آپ نے اتنی تکلیف اٹھائی ورنہ آجکل کون کسی کی چیز سنبھال کر رکھتا ہے بہت مہربانی۔۔
 
Top