عمراعظم
محفلین
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن ہم محفل کے باغ میں مٹر گشت کو نکلےتوکیا دیکھتے ہیں کہ باغ کے ایک کونے میں دو خواتین ایک بنچ پر بیٹھی بے حد سنجیدہ گفتگو میں مصروف ہیں۔ہماری چشمِ تصور کی داد دیجیئے کہ ہم نے دونوں کو ہی پہچان لیا۔دونوں ہی محفل کی بڑی معروف و ہر دلعزیز ہستیاں ہیں۔یعنی ہماری بہت پیاری بہن مہ جبین اور بیٹی جیہ ۔ ان کی گفتگو سے جو بات ہمیں معلوم ہوئی وہی اس دھاگے کی تحریک بنی۔یعنی جیہ نے مہ جبین بہن کو بتایا کہ وہ 14-اگست کو ۔۔۔ سال کی ہو جائیں گی۔جی جی ہمیں معلوم ہے کہ جیہ کتنے سال کی ہو جائیں گی، لیکن خواتین کی اصل عمر بتانا اُن کے حقوق میں تصرف تصور نہ کیا جائے اس لیئے ہم بھی احتیاط سے کام لیں گے۔
اب جب ہم نے غور کیا تو یہ حقیقت ہم پر آشکار ہوئی کہ یہ تو بہت اہم تاریخ ہے۔پاکستان بھی تو اسی تاریخ کو پیدا ہوا تھا۔یقین جانیئے جیہ کی دانشمندی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔محترمہ عید والے دن بھی تو پیدا ہو سکتی تھیں لیکن جیہ نے سوچا ہو گا کہ 14-اگست زیادہ مناسب رہے گا کہ اس دن کی خوشی عید کی خوشی سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔نیز یہ کہ شاندار چراغاں اور ہر سال پاکستان کے ساتھ 21- توپوں کی سلامی کی بھی حقدار ٹھریں گی۔
جیہ بیٹی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ غم کی گھٹائیں ہمیشہ آپ سے دور رہیں اور ہم سب کی دعائیں سایہ فگن بن کر آپ کی حفاظت کریں۔آمین