مبارکباد سالگرہ مبارک

منصور مکرم

محفلین
پر میرا کام تو ہر بار لیٹ آنے پر ہی چلتا ہے :p
لیٹ فیس کیا ہو گی بھلا؟ جیہ سے کیسے پوچھیں کہ انہوں نے تو مبارک باد ہی قبول نہیں کی :)

شکریہ تعبیر اور فرحت بہن۔ :)

تعبیر دیکھ لیں ،ابھی کرلی ہے۔:rolleyes:
شائد جیہ مصروف ہو۔:cdrying:
 

عمراعظم

محفلین
انکلز اور بابوں نے پوچھا ہی نہیں کہ میں کل کیوں نہیں آئی محفل پر :)
بھئی ۔۔ انکلز اور بابے ابھی تک اتنے بھی سٹیائے نہیں ہیں کہ آپ کی ایک دن کی غیر حاضری پر پوچھ گچھ کریں۔بے چاروں نے سوچ لیا ہو گا کہ ممکن ہے جیہ کسی ذاتی معاملے میں مصروف ہو۔۔۔ ویسے بھی بعض بابے تو اس نہج کو پہنچ جاتے ہیں۔
بازیچہء اطفال ہے دنیا میرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے
 

جیہ

لائبریرین
بھئی ۔۔ انکلز اور بابے ابھی تک اتنے بھی سٹیائے نہیں ہیں کہ آپ کی ایک دن کی غیر حاضری پر پوچھ گچھ کریں۔بے چاروں نے سوچ لیا ہو گا کہ ممکن ہے جیہ کسی ذاتی معاملے میں مصروف ہو۔۔۔ ویسے بھی بعض بابے تو اس نہج کو پہنچ جاتے ہیں۔
بازیچہء اطفال ہے دنیا میرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے
خوب کہا آپ نے محفل کے انکلز اور بابے سٹیا نہیں گئے ہیں سٹھیا گئے ہیں:rollingonthefloor:
 

منصور مکرم

محفلین
جی نہیں









بلکہ اس کی فرمائش پر میں بھی اس کے ساتھ گئی تھی
یہ تو آپ نے وہ موبائل میسج والا کام کیا ، جیسے اس 14 اگست پر ایک دوست نے پیغام بھیجا کہ 14 اگست کی مناسبت سے قائد اعظم کی تصایر جمع کر رہا ہوں ،میری مدد کرنا چاہیں گے؟




















پھر نیچے لکھا تھا کہ اگر آپکی جیب میں قائد اعظم والے نوٹ ہیں تو وہ بھی قابل قبول ہیں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
بہنا تاخیر ہو گئی----آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد :) اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی خاص پناہوں میں رکھے --آمین :)
 
Top