سال 2017 کی کچھ یاد گار لمحوں کی یادگار تصاویر۔

سال دوہزار سترہ اپنے ’پر‘ سمیٹے ’اڑنے ‘کے لئے تیارہے ۔پیش ہیں اس سال پیش آنے والے کچھ واقعات اور لمحات کی کچھ یادگار تصویریں۔

1_10.jpg

بھارت میں ہولی کے رنگوں میں لپٹی ایک لڑکی۔

2_3.jpg

امریکی ریاست ٹیکساس میں اس سال سیلاب آیا جس سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

3_1.jpg

لندن میگرینفیل ٹاور میں لگنے والی آگ کا ایک منظر۔

4_1.jpg

نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے سیاہ فارم خاتون کا احتجاج۔

5_1.jpg

شامی سپاہی اپنے ساتھی کے زخمی ہونے پر افسوس کرتے ہوئے۔

6.jpg

کینیڈامیں برف باری ہوئی جس سے بنااس سال کا پہلاآئس برگ۔

7_1.jpg

برازیل میں بھاری بارش کے بعدسیلاب میں مزدور میزکی مدد سے سڑک پار کرتے ہوئے۔

8.jpg
ا
مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس کے صدر پوٹن کی جانب ہاتھ بڑھاتے ہوئے۔

9.jpg

پیرو میں ریسکیو اہلکار خاتون کو بچاتے ہوئے۔

10_1.jpg

افغانستان دھماکے کا ایک زخمی امداد کا منتظر۔

11_1.jpg

نیویڈا کے جنگل میں لگی آگ سے ریسکیو اہلکارایک شخص کو بچاتے ہوئے۔

12_1.jpg

شام میں فضائی حملے کے بعد لوگ پھل سمیٹتے ہوئے۔

13_1.jpg

جنوبی کوریا کے صدر کم جونگ نئے میزائل کا جائزہ لیتےہوئے۔

14.jpg

روہنگیا سے ہجرت کرکے بنگلادیش میں پناہ گزین بچہ۔

15.jpg

سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران خاتون فون استعمال کرتے ہوئے۔

16.jpg

دہلی میں لڑکا پرندوں کوکھانا کھلاتے ہوئے۔​
لائبہ نعمان
 
میں سمجھا آپ نے اپنے یادگار لمحوں کی تصاویر شئر کی ہیں۔ :(
بھائی میرے یادگار لمحوں سے تو آپ سب واقف ہیں۔محفل پر آپ لوگوں کے سنگ میرا سارا دن گزارتا ہے ، محفل میں میرے ساتھ کئی ایسے لمحے آتے ہیں جو میرے لیے یادگار ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شاید فوٹو گرافری کے حوالے سے محترمہ نے یادگار قرار دیا ہے۔:)
سب تصاویر کے ساتھ کچھ نہ کچھ وضاحت لکھی ہے، لیکن سب سے آخری تصویر کے ساتھ صرف "لائبہ نعمان" لکھا ہے سو اسی لیے پوچھ لیا تھا کہ یہ کس حوالے سے یادگار ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین
سب تصاویر کے ساتھ کچھ نہ کچھ وضاحت لکھی ہے، لیکن سب سے آخری تصویر کے ساتھ صرف "لائبہ نعمان" لکھا ہے سو اسی لیے پوچھ لیا تھا کہ یہ کس حوالے سے یادگار ہے؟
معلوم ہوتا ہے، عدنان بھائی نے آخری تصویر دکھانے کے لیے ہی اِس لڑی کی بنیاد رکھی ہے! :)
 
سید عمران

محفلین
سب تصاویر کے ساتھ کچھ نہ کچھ وضاحت لکھی ہے، لیکن سب سے آخری تصویر کے ساتھ صرف "لائبہ نعمان" لکھا ہے سو اسی لیے پوچھ لیا تھا کہ یہ کس حوالے سے یادگار ہے؟
میں سمجھا آپ نے اپنے یادگار لمحوں کی تصاویر شئر کی ہیں۔
کچھ خود بھی سمجھ جایا کریں۔۔۔
یا سب کچھ ہم ہی سمجھائیں!!!
 
معلوم ہوتا ہے، عدنان بھائی نے آخری تصویر دکھانے کے لیے ہی اِس لڑی کی بنیاد رکھی ہے! :)
یہ تو پھر ان کے اپنے لیے یادگار ہوئی، اور یہی شاید صدیقی صاحب پوچھ رہے تھے! :)
قبلہ یہ تو اپنی اپنی دلچسپی والی بات ہے ۔:)
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے اِس لڑی میں اِن محترمہ کے علاوہ شاید ایک آدھ تصویر ہی یاد رکھے جانے کے قابل ہو۔ عدنان بھائی! یہ معاملہ کیا ہے؟ :)
 
اکثر تصاویر تو واقعی یادگار لمحات کے بارے میں ہیں۔ مگر ان میں سے کچھ تصاویر نکال دینی چاہئیں جن کا تعلق یادگار لمحات سے نہیں بنتا۔ جیسا کہ پرندوں کا کھانا کھلانا وغیرہ
 
ہادیہ

محفلین
ویسے اِس لڑی میں اِن محترمہ کے علاوہ شاید ایک آدھ تصویر ہی یاد رکھے جانے کے قابل ہو۔ عدنان بھائی! یہ معاملہ کیا ہے؟ :)

معاملہ گڑبڑ ہے۔:D
ایسا تو ہوتا اس طرح کے کاموں میں
عدنان بھیا۔۔۔اس حساب سے تو آپ واقعی "میسنے" ہیں ۔۔ :rollingonthefloor:
 
اکثر تصاویر تو واقعی یادگار لمحات کے بارے میں ہیں۔ مگر ان میں سے کچھ تصاویر نکال دینی چاہئیں جن کا تعلق یادگار لمحات سے نہیں بنتا۔ جیسا کہ پرندوں کا کھانا کھلانا وغیرہ
مطلب آپ کو بھی آخری تصویر پر اعتراض ہے۔:LOL:
 
Top