arifkarim
معطل
سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون متعارف
سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فون گلیکسی اے نائن کو متعارف کرا دیا ہے۔
چین میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے اس اے نائن موبائل کا اعلان کیا گیا جو فیچرز کے لحاظ سے اے ایٹ جیسا ہی ہے تاہم اس کی اسکرین اور بیٹری کی گنجائش اسے منفرد بناتے ہیں۔
اس نئے فون کی اسکرین 6 انچ کی ہے جو 1080p امولیڈ پینل اور 2.5D ایج کے ساتھ ہے جبکہ 64 بٹ اوکٹا کور سنیپ ڈراگون 652 پروسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹورپیج وغیرہ بھی کے چند نمایاں فیچرز ہیں۔
اس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے اور اس کا مطلب ہے کہ بہت زیادہ استعمال کرنے پر بھی یہ کم از کم پورا دن تو چل ہی جائے گی۔
اسی طرح ہوم بٹن میں فنگر پرنٹ ریڈر، تیرہ میگا پکسل رئیر اور آٹھ میگا پکسل فرنٹ کیمرے کے ساتھ اینڈرائیڈ 5.1.1 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم بھی اس کا حصہ ہیں۔
اپنے فیچرز کے لحاظ سے تو یہ فون بہترین ہے مگر اس کو پتلون میں رکھنے کے لیے جیب ضرور بڑی کرنا پڑے گی۔
ابھی سام سنگ کی جانب سے اس کی قیمت یا فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ یہ سب سے پہلے چین میں دستیاب ہوگا۔
ماخذ
فاتح محمد تابش صدیقی حمیرا عدنان سید ذیشان ابن سعید اور دیگر اینڈروئیڈز۔۔۔