سانحہ لال مسجد

لال مسجد کے سانحہ پر کل سے انکھیں نم ہے۔ میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے اور پاکستان افواج کے کالے کارناموں کو دیکھ دیکھ کر سخت رنج پہنچتا ہے۔ کس بے رحمی سے قتل ہوئے اور جانیں‌ضائع ہوئیں‌اس کی بھرپور مذمت کرکے بھی کچھ حاصل نہیں‌ہوتا۔ کاش ایجینسیوں‌ کے کردار اتنے گھناونے نہ ہوتے۔ افسوس مسجدوں‌پر کی تباہیاں پاکستان کا مقدر بن گئیں۔ کیا ترکی کا احوال یہاں‌بھی دھرایا جائے گا۔ کیا سوویٹ یونین کا اسلام دشمن زہر یہاں بھی سرایت کرگیا ہے؟ اے اللہ ہم سب پر رحم فرما۔ اور صرف اپنا ہی نام لیوا بنا۔
 
یہ ہیں‌ فاتح‌لال مسجد
1100221929-1.jpg
 

فرضی

محفلین
اللہ سب کی مغفرت فرمائے ان میں ایسے فوجی سپاہی بھی ہونگے جن کے اپنے بچے اس مدرسے میں زیرِ تعلیم ہونگے۔ فرض کی خاطر ان پر بھی گولی چلائی ہوگی۔ اور اپنے ہی تو بچے تھے سب۔۔ باہر سے تو کوئی بھی نہیں آیا تھا۔۔۔ افسوس
 

سید ابرار

محفلین
کیا یہ منظر لال مسجد کے منظر سے مختلف ہے۔
کیا اس کے ھدایت کار ایک ہی نہیں‌ لگتے۔

1100221896-1.jpg
ہمت صاحب آپ خواہ مخواہ جذباتی ہورہے ہیں ، آخر ملک پاکستان سے ”انتہا پسند “ نظریات ختم کرنے کے لئے لاشوں کا ڈھیر لگانا نہ صرف ”جائز “ بلکہ ”واجب“ ہے ، بلکہ بقول مہوش صاحبہ کے اب تو ملک کی ”خاموش اکثریت “ کو اپنی فوج کے ”بہادر “ نوجوانوں “ کی ”مدد“ کے لئے آجانا چاہئے ، 500 کی تعداد تو کچھ نہیں‌ ہے ، ہٹلر کے دور میں‌تو لاکھوں یہودیوں کو ہلاک کیا گیا تھا ، بر صغیر کی ”تاریخ “بھی ”عجیب“ ہے ، 1947 میں اپنی ”جان“ اور ”ایمان“ بچانے کے لئے لاکھوں لوگوں نے بھارت سے پاکستان ہجرت کی تھی ، اب بھی شاید پاکستان سے لاکھوں لوگ اپنی ”جان“ اور ”ایمان“ بچانے کے لئے ہجرت کریں گے ، مگر جائیں کہاں ،،،،،،،،،،، آج کی ”ترقی یافتہ اور تہذیب یافتہ “ دنیا میں تو ویسے ہی دوسرے ملکوں کے لوگوں کو ”ڈی پورٹ“ کیا جاتا ہے ، پھر ان لوگوں کو جو ”انتہا پسندی کے جراثیم “ اپنے اندر رکھتے ہیں‌، کون ”قبول“ کرکے امریکہ بہادر کی ”ناراضگی“ مول لے کر اپنی ”عاقبت“ خراب کرے گا ،
شاید ان کو اپنی ”حسرتوں “ سمیت اب اس دنیا ہی سے ”ہجرت“ کرنی ہوگی،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
 
Top