سانگھڑ : کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

الف نظامی

لائبریرین
سانگھڑ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے منگلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں دل خراش واقعہ پیش آیا تھا، بااثر وڈیرے کی زرعی زمین میں اونٹ داخل ہوا تو وڈیرے کو غصہ آگیا اور ملازمین کے ہمراہ مل کر اونٹ کو پکڑ کر پہلے تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی جس کے باعث اونٹ زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب اونٹ کا مالک سومر بھن کٹی ہوئی ٹانگ لیکر پریس کلب سانگھڑ پہنچا جہاں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ظالم بااثر نے اس کی زمین میں سے گزرنے پر بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ہے۔

مالک کے احتجاج کے بعد معاملہ میڈیا پر اٹھا تو سانگھڑ پولیس نے بھی میڈیا پریشر ختم کرنے کے لیے بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب زخمی اونٹ کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اونٹ کی ٹانگ میں شدید گہرا زخم آیا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
گورنر سندھ کاسانگھڑ میں مبینہ با اثر وڈیرے کے ظلم کاشکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کیا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اسکی روزی بھی چھینی گئی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ دورہ حیدرآباد کےدوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔

انہوںنے ہدایت کی کہ پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیاجائے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
گورنرسندھ نے کہا کہ دورہ حیدرآباد کےدوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔

انہوںنے ہدایت کی کہ پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیاجائے۔
دعا ہے پروردگار کے حضور کہ اللہ کرے یہ باتیں صرف کاغذی نہ ہوں
کیونکہ انکے وعدے بھی تو وہ جو کبھی وفا نہ ہوئے ۔
سندھ کے ساتھ کراچی کا بھی وہی حال کیا اس سندھ گورنمنٹ نے ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جہاں انسان کی کچھ قدر نہیں وہاں بھلا حیوان کی ٹانگ کو کون پوچھے گا دو باتیں کر کے اپنی راہ لیں گے یہ ۔
انسانی جان جن کے نزدیک کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں وہ بھلا بے زبان جانور پر کیونکر رحم کریں گے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہر روز انسانی جانوں پر جس قدر ظلم یہ سندھ کے و ڈیرے کرتے ہیں انکا حال کبھی ان ملازموں سے پوچھیے جو کسی طرح انکے ظلم کے چنگل سے آزاد ہو جاتے ہیں
فرعون بھی شرمائے جس قدر شقی القلب ہیں یہ لوگ ۔۔۔
پر صرف دل سے برا سمجھ سکتے ہیں ۔۔
اسقدر ظالم ہیں کہ بیچارے انکی قید میں سالوں بے یار و مدگار پڑے رہتے ہیں ۔
نور الہدی شاہ نے بہت لکھا ہے انکے ظلم کے خلاف پر بے اثر بریگیڈ یئر صدیق سالک صاحب کی پریشر ککر اتنے پہلے لکھی گئی کتاب آج بھی حرف حرف سچ ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم اونٹ کو رو رہے ہیں ،،، ایک وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اس اونٹ کے مالک کو کلاشن کوف سےگولیاں ماری جا رہی ہیں ۔
۔ یہ کیسی لا قانونیت ہے ؟
 

الف نظامی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے۔
ایک یہ بات بھی سننے میں آئی تھی کہ گورنر کامران ٹسوری نے اس مالک کو دو اونٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔
خدا جانے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
Top