سان فرمین فیسٹیول 2013ء پمپلونہ ، اسپین۔ (بیل کے ساتھ بھاگیں)

اسپین میں بیلوں کے آگے بھاگنے کا سالانہ روایتی میلہ ‘سان فرمین’ ہوا، جس میں ہزاروں افراد سفید لباس پہنے اور کمر پر لال کپڑا باندھے گلیوں میں بیلوں کے آگے دوڑتے نظر آئے۔ اس سالانہ روایتی میلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح بھی اسپین آتے ہیں۔
bp1.jpg
 
اسپین کے شہر پامپلونا میں ہونے والی بیلوں کی روایتی سالانہ دوڑ کے دوران میں 23 منچلے زخمی ہوکر اسپتال جاپہنچے ہیں۔ زخمیوں میں شامل ایک ہسپانوی اور ایک امریکی شہری کو بپھرے ہوئے بیلوں کے سینگوں کا نشانہ بننے کے باعث گہرے زخم آئے ہیں۔ بیشتر افراد اس وقت زخمی ہوئے جب 'بل رِنگ' کو جانے والے ایک سرنگ نما تنگ راستے پر لوگوں کے ہجوم کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد بیلوں کے پیروں تلے روندے گئے۔ منتظمین کے مطابق جمعے کو ہونے والی دوڑ کے دوران بھی تین افراد زخمی ہوئے تھے جن مین سے ایک کو گہرے زخمی آئے ہیں۔
اسپین کے شہر پامپلونا میں ہونے والی بیلوں کی روایتی سالانہ دوڑ کے دوران میں 23 منچلے زخمی ہوکر اسپتال جاپہنچے ہیں۔
bp20.jpg
 
Top