ساہیوال میں 4 سالہ ننھی بچی کی زیادتی کے بعد جان لینے والا درندہ پکڑا گیا

جاسم محمد

محفلین
ساہیوال میں 4 سالہ ننھی بچی کی زیادتی کے بعد جان لینے والا درندہ پکڑا گیا
ویب ڈیسک اتوار 15 دسمبر 2019
1917216-sahiwalalisher-1576362001-299-640x480.jpg

پولیس نےمقامی عدالت سے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ساہیوال میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندے کو 10 روز بعد شناخت کرلیا گیا۔

غلہ منڈی پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کرکے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جہاں زیرحراست ملزم علی شیر کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ننھی مقتولہ کا قریبی عزیز ہے اور گمشدگی کے بعد والدین کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کا ڈرامہ بھی رچاتا رہا۔

بچی کے والد نے ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درندے نے ننھی کلی کو توڑا ہے اور ہماری آنکھوں کے سامنے پھینکا ہے یہ ہم سے برداشت نہیں ہورہا ہے لہذا اسے جلد سے جلد سزا دی جائے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء، قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےعدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے ملزم علی شیر نے دو ہفتے قبل 4 سالہ بچی کوگلی میں کھیلتے ہوئے اغواء کیا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔
 
Top