سبز چائے -کشمیری چائے

Saraah

محفلین
السلام واعلیکم

دسمبر آن پہنچا ہے اور جاڑے کی ٹھنڈا ٹھار گلابی شاموں میں سبز چائے کے گرما گرم بھاپ اڑاتے کپ ان خوبصورت لمحات کے حسن کو دوبالا کر دیتے ہیں

اس لیے حاضر ہے آپ کے لیے سبز چائے کی بے حد آسان ترکیب جو کہ کہ میری امی ہر سال بناتی ہین ،
اس چائے کا رنگ تیار ہونے پر پنک ہوتا ہے ،کچھ لوگ اسے کشمیری چائے کہتے ہیں ،عموما لوگ اسے بہت پھینٹتے ہیں جس سے اسکا رنگ گہرا پنک ہوتا ہےلیکن اس ترکیب میں اسے اتنا پھینٹنے کی چنداں ضرورت نہیں نا ہی اس میں بیکنگ پوڈر یا میٹھا سوڈا ڈالنے کی ضرورت ہے ویسے ہی رنگ نکل آتا ہے

تو آئیے سیکھتے ہیں

پانی-2 کلو
سبز چائے کی پتی-3 ٹیبل اسپون
چھوٹی الائچی-10 عدد
دارچینی کے ٹکرے-2 عدد
بادیہ خطایئ-2 پھول
--------

رات کو یہ تمام اجزا پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں کم از کم 3 گھنٹے اس کے بعد چولہا بند کردیں
اور ساری رات پڑا رہنے دیں

صبح اسکو اچھی طرح ہینڈ بیٹر سے مکس کریں اور چھلنی سے چھان لیں اور فریج میں محفوظ کر لیں جب جی چاہے دودھ ڈال کر چائے بنا لیں ،یہ قہوہ کم از کم چار پانچ دن رکھا جاسکتا ہے

نوٹ-

-خشک دودھ سے بے حد مزیدار بنتی ہے ایوری ڈے استعمال کر کے دیکھییں،یا کریم بھی استعمال ہوسکتی ہے

-چائے تیار کر کے اوپر بادام پستہ کاٹ کر چھڑکیں اور سرو کریں

سبز چائے کی پتی کُھلی نا استعمال کریں پیکنگ والی استعمال کریں
ٹپال گرین ٹی یا ہائی-سن گرین ٹی یا کوئی بھی کسی اچھی کمپنی کی استعمال کریں
 
Fari

محفلین
میرے والد کے دوست بھی ایسے بناتے ہیں اور ہر مرتبہ ہمیں بھی بنا کے بجھواتے ہیں- واقعی مہں بہت مزیدار ہوتی ہے- شکریہ ا س کی ترکیب ہیان لکھنے کا- :coffee: :battingeyelashes:
 
الف نظامی

لائبریرین

-خشک دودھ سے بے حد مزیدار بنتی ہے ایوری ڈے استعمال کر کے دیکھییں
-چائے تیار کر کے اوپر بادام پستہ کاٹ کر چھڑکیں اور سرو کریں

بہت شکریہ۔
بادیہ خطایئ کیا چیز ہے؟
 
Saraah

محفلین
میرے والد کے دوست بھی ایسے بناتے ہیں اور ہر مرتبہ ہمیں بھی بنا کے بجھواتے ہیں- واقعی مہں بہت مزیدار ہوتی ہے- شکریہ ا س کی ترکیب ہیان لکھنے کا- :coffee: :battingeyelashes:

جی فری ہمارے ہاں سے بھی سب کزنز کی طرف جاتی ہے :battingeyelashes:

بہت شکریہ۔
بادیہ خطایئ کیا چیز ہے؟

star anise
star-anise-bsp_ur49.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین
شکریہ Saraah ، ابھی والدہ کہہ رہی تھیں کہ اس طرح کے پھول ثابت گرم مصالحہ میں شامل ہوتے ہیں۔ اب نام بھی معلوم ہو گیا۔
 
mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ سارہ مجھے یہ چائے بہت پسند ہے اور اس کو بنانا اور رنگ نکالنا بہت مشکل ہے۔ آپ بہت سادہ ترکیب بتا ئی ہے۔ میں بنا کے دیکھتا ہوں۔
 
فرخ

محفلین
بہت اچھے۔
اور بہت شکریہ یہ ترکیب بتانے کے لئے۔

ویسے یہ کہیں ایوری ڈے دودھ کے اشتہار کے سلسلے میں تو نہیں؟:tongue:
 
ماوراء

محفلین
شکریہ سارہ۔
مجھے ابو نے ساری چیزیں لا کر دی ہوئی ہیں لیکن مجھے طریقہ ٹھیک سے معلوم نہیں تھا۔ میں آجکل سوچ ہی رہی تھی کہ کسی سے طریقہ پوچھتی ہوں، کہ آج یہاں نظر پڑ گئی۔:grin:
 
جب بنائیں، تو ایک پیالی مجھے بھی مسیج کر دیجئے گا۔ :grin:
 
Saraah

محفلین
بہت اچھے۔
اور بہت شکریہ یہ ترکیب بتانے کے لئے۔

ویسے یہ کہیں ایوری ڈے دودھ کے اشتہار کے سلسلے میں تو نہیں؟:tongue:

ہاہاہا
یہ تو میں نے سوچا بھی نا تھا کہ یہ الزام لگ جائے گا :battingeyelashes:

نہیں آپ نیڈو یا کوئی اور امپورٹڈ والا بھی استعمال کر سکتے ہیں اور کریم بھی استعمال ہوسکتی ہے :grin:

شکریہ سارہ۔
مجھے ابو نے ساری چیزیں لا کر دی ہوئی ہیں لیکن مجھے طریقہ ٹھیک سے معلوم نہیں تھا۔ میں آجکل سوچ ہی رہی تھی کہ کسی سے طریقہ پوچھتی ہوں، کہ آج یہاں نظر پڑ گئی۔:grin:

چلیں اچھی بات ہے
بنا کر بتائیے گا ضرور:cool:
 
السلام واعلیکم

دسمبر آن پہنچا ہے اور جاڑے کی ٹھنڈا ٹھار گلابی شاموں میں سبز چائے کے گرما گرم بھاپ اڑاتے کپ ان خوبصورت لمحات کے حسن کو دوبالا کر دیتے ہیں

اس لیے حاضر ہے آپ کے لیے سبز چائے کی بے حد آسان ترکیب جو کہ کہ میری امی ہر سال بناتی ہین ،
اس چائے کا رنگ تیار ہونے پر پنک ہوتا ہے ،کچھ لوگ اسے کشمیری چائے کہتے ہیں ،عموما لوگ اسے بہت پھینٹتے ہیں جس سے اسکا رنگ گہرا پنک ہوتا ہےلیکن اس ترکیب میں اسے اتنا پھینٹنے کی چنداں ضرورت نہیں نا ہی اس میں بیکنگ پوڈر یا میٹھا سوڈا ڈالنے کی ضرورت ہے ویسے ہی رنگ نکل آتا ہے

تو آئیے سیکھتے ہیں

پانی-2 کلو
سبز چائے کی پتی-3 ٹیبل اسپون
چھوٹی الائچی-10 عدد
دارچینی کے ٹکرے-2 عدد
بادیہ خطایئ-2 پھول
--------

رات کو یہ تمام اجزا پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں کم از کم 3 گھنٹے اس کے بعد چولہا بند کردیں
اور ساری رات پڑا رہنے دیں

صبح اسکو اچھی طرح ہینڈ بیٹر سے مکس کریں اور چھلنی سے چھان لیں اور فریج میں محفوظ کر لیں جب جی چاہے دودھ ڈال کر چائے بنا لیں ،یہ قہوہ کم از کم چار پانچ دن رکھا جاسکتا ہے

نوٹ-

-خشک دودھ سے بے حد مزیدار بنتی ہے ایوری ڈے استعمال کر کے دیکھییں،یا کریم بھی استعمال ہوسکتی ہے

-چائے تیار کر کے اوپر بادام پستہ کاٹ کر چھڑکیں اور سرو کریں

سبز چائے کی پتی کُھلی نا استعمال کریں پیکنگ والی استعمال کریں
ٹپال گرین ٹی یا ہائی-سن گرین ٹی یا کوئی بھی کسی اچھی کمپنی کی استعمال کریں
:)
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
یہ سب کام تو مغرب والوں نے آسان کردیا ہے
لپٹن چائے میں ہر طرح کے فلیور مل جاتے ہیں
اور اسی کے نقل میں مڈل ایسٹ میں طرح طرح کے برانڈ دستیاب ہیں
 
Top