سبط علی صبا :::: موسمِ گل کے لیے بارِ گراں چھوڑ گئی :::: Sibt e Ali Saba

طارق شاہ

محفلین


غزل
سبط علی صبا

موسمِ گُل کے لئے بارِ گِراں چھوڑ گئی
زرد پتّے جو گُلِستاں میں خِزاں چھوڑ گئی

مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی

تِرا احسان ہے ، اے فصلِ بہاراں مجھ پر !
جاتے جاتے مِرے ہونٹوں پہ فغاں چھوڑ گئی

یہ شکایت ہے عبث ہم سے تِری گردشِ وقت
دیکھ ہم اب بھی وہیں ہیں تُو جہاں چھوڑ گئی

شمْع روشن تھی تو محفِل میں بھی رونق تھی صبا
گُل ہُوئی شمْع تو محفِل میں دُھواں چھوڑ گئی


سبط علی صبا

 

عمر سیف

محفلین
مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی

واہ بہت خوب
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی

واہ لاجواب۔۔۔۔ کیا ہی کہنے۔۔۔ شکریہ شاہ صاحب ہم تک یہ کلام پہنچانے کا :)
 

سید زبیر

محفلین
واہ ، بہت خوب
یہ شکایت ہے عبث ہم سے تِری گردشِ وقت
دیکھ ہم اب بھی وہیں ہیں تُو جہاں چھوڑ گئی
 

طارق شاہ

محفلین
مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی

واہ بہت خوب
تشکّر اظہار خیال کے لئے ، خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا :)

مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی

واہ لاجواب۔۔۔ ۔ کیا ہی کہنے۔۔۔ شکریہ شاہ صاحب ہم تک یہ کلام پہنچانے کا :)
تشکّر نیرنگ خیال صاحب اس اظہار خیال اور پذیرائی انتخاب کے لئے
خوشی ہوئی جو انتخاب غزل آپ کو پسند آئی :)
واہ ، بہت خوب
یہ شکایت ہے عبث ہم سے تِری گردشِ وقت
دیکھ ہم اب بھی وہیں ہیں تُو جہاں چھوڑ گئی
سید صاحب ممنون ہوں اس اظہار خیال اور ہمت افزائی پر
خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا :)

بہت خوش رہیں آپ سب :):):):)
 
مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی
واہ واہ کیا ہی عمدہ غزل ہے ۔
شراکت کا شکریہ
 

طارق شاہ

محفلین
مجھ کو تنہائی کے احساس سے ڈر لگتا ہے
تو مجھے عمرِ رواں جانے کہاں چھوڑ گئی
واہ واہ کیا ہی عمدہ غزل ہے ۔
شراکت کا شکریہ
تشکّر گیلانی صاحبہ اس پذیرائی انتخاب اور آپ کے اس اظہار خیال پر
خوشی ہوئی جو انتخاب اچھا لگا
بہت خوش رہیں :)
 
Top