السلام علیکم
محمد اسلم بھائی آپ کے بھانجے کی بیماری کا جان کر بہت دکھ ہوا
میرے رب کی حکمت اور مصلحت جو کبھی بندے پر عیاں ہو جاتی
ہے اور کبھی اس پر نہاں رہتی ہے، مگر ہر حال میں اس سے ہی لو
لگانا اور مانگنا ہمارا کام ہے، اس لئے محترم اور شفیق
سید زبیر صاحب
کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے اتنا کہنا چاہوں گا کہ مشکل اور آزمائش
میں گھیرے ہوئے گھرانے کو صدقہ اور خیرات میں اپنے ہاتھ خوب کھول دینے
چاہیئے
اور بیمار کے لئے اول آخیر دور پاک کے ساتھ بعد نماز فجر رب کے بابرکت ناموں میں سے مبارک نام " یا مقیت " کا کثرت ( تین یا اس سے زیادہ بار تسبیح ) سے ورد کرکے پانی پر دم کرکے
ان کو پلانا معمول کا حصہ بنا لیا جائے ، میرے رب کی رضا شامل حال رہی تو خیر ہی خیر
انعام ہوگی، حوصلہ نہ ہاریں ، اس سے مانگنا نہ چھوڑیں، دعا اور دوا دونوں کو جاری
رکھیں، آج سے ارکان ِ محفل کی بھی دعائوں میں آپ کے بھانجے کی صحت یابی کی
دعا بھی شامل ہو گئی ہے، امید ہے اللہ پاک مانگنے والوں کے دلوں کو قرار
نصیب فرمائے گا۔ اور بیشک دعا ہی ہے جو موت اور تقدیر کی لکھی تحریر کو تبدیل کروا سکتی ہے
دعا گو اور دعا کا طالب
س ن مخمور
امر تنہائی