ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع؛راحل؛
-----------
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
---------
سب زمانے کے ہم ہیں ستائے ہوئے
غم ہزاروں ہیں دل میں چھپائے ہوئے
----------
دل محبّت سے اپنا ہے بھر سا گیا
ہم جفاؤں کے چرکے ہیں کھائے ہوئے
----------
آج مغرب سے نکلا ہے سورج یہ کیا
وہ ہمارے ہیں گھر میں جو آئے ہوئے
---------
بات کوئی تو ہے ان کے دل میں چھپی
غم کے بادل ہیں چہرے پہ چھائے ہوئے
------
خواب میں ان کو دیکھا ہے کل ہی ابھی
مجھ کو پہلو میں اپنے سلائے ہوئے
---------
خُو جفاؤں کی ہرگز نہ چھوڑیں گے وہ
آس پھر بھی ہیں اُن سے لگائے ہوئے
-----------
اُن کو احساس اپنی جفا کا ہوا
آج آئے ہیں سر کو جھکائے ہوئے
---------
اُن میں ہمّت نہیں ، اب وہ بولیں گے کیا
منہ پہ بیٹھے ہیں تالا لگائے ہوئے
-----------
تجھ کو ارشد وفا کا صلہ یہ ملا
پاس تیرے ہیں گھونگھٹ میں آئے ہوئے
-----------
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع؛راحل؛
-----------
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
---------
سب زمانے کے ہم ہیں ستائے ہوئے
غم ہزاروں ہیں دل میں چھپائے ہوئے
----------
دل محبّت سے اپنا ہے بھر سا گیا
ہم جفاؤں کے چرکے ہیں کھائے ہوئے
----------
آج مغرب سے نکلا ہے سورج یہ کیا
وہ ہمارے ہیں گھر میں جو آئے ہوئے
---------
بات کوئی تو ہے ان کے دل میں چھپی
غم کے بادل ہیں چہرے پہ چھائے ہوئے
------
خواب میں ان کو دیکھا ہے کل ہی ابھی
مجھ کو پہلو میں اپنے سلائے ہوئے
---------
خُو جفاؤں کی ہرگز نہ چھوڑیں گے وہ
آس پھر بھی ہیں اُن سے لگائے ہوئے
-----------
اُن کو احساس اپنی جفا کا ہوا
آج آئے ہیں سر کو جھکائے ہوئے
---------
اُن میں ہمّت نہیں ، اب وہ بولیں گے کیا
منہ پہ بیٹھے ہیں تالا لگائے ہوئے
-----------
تجھ کو ارشد وفا کا صلہ یہ ملا
پاس تیرے ہیں گھونگھٹ میں آئے ہوئے
-----------