سب سے بڑی آرزو

عاطف بٹ

محفلین
وطنِ عزیز میں ایک اُجلے معاشرے کی تعمیر کا راستہ بڑی بھیانک منفعت کوشیوں اور خودغرضیوں نے روک رکھا ہے جس کے نتیجے میں سسکتی ہوئی محرومیوں کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ ایک مدت سے حسین خوابوں کی تتلیاں شعلوں میں گھری ہوئی ہیں اور اُدھر عالمی سطح کے وڈیروں کے استحصال و استکبار کی چیرہ دستیوں اور سیہ کاریوں نے دنیا کو تیرہ و تار بنا رکھا ہے۔ اس ننگِ انسانیت صورتِ حال پر کرب کا اظہار ایک فطری امر ہے جو مجھ سے جابجا سرزد ہوا ہے۔ میری سب سے بڑی آرزو یہ ہے کہ طاقت دستِ قاتل سے دستِ عادل کو منتقل ہوجائے۔

(انور مسعود کی ’اک دریچہ، اک چراغ‘ کی ’تمہید‘ سے اقتباس)
 
بہت خوب :)
"طاقت دستِ قاتل سے دستِ عادل کو منتقل ہوجائے"
یہ ہی تمام مسائل کا حل ہے
شاد و آباد رہیں
 
آخری تدوین:
آرزو اچھی بات ہے لیکن اگر ہم اپنا اپنا محاسبہ کرتے رہیں اور دیکھتے رہیں کہ کہیں ہمارے ہاتھوں سے تو کوئی ظلم نہیں ہورہا کسی بھی لیول پر؟، اگر اپنے دستِ قاتل کو دستِ عادل بناپائیں تو یقیناّ معاشرے اورقوم میں بھی اسکا عکس ظاہر ہوگا۔
 
Top