سب کو خدا کی ذات کی رہتی ہے جستجو

الف عین
شاہد شاہنواز
عظیم
محمد عبدالرؤوف
-----------
سب کو خدا کی ذات کی رہتی ہے جستجو
اس کی علامتیں ہیں نگاہوں کے روبرو
---------
کرتا ہے ٖفضل سب پہ وہ اتنا رحیم ہے
رکھتا ہے آدمی کی وہ دنیا میں آبرو
----------
رتبہ خدا کے بعد ہے میرے حضور کا
نکلی زباں سے آپ کی اللہ کی گفتگو
-------------
چاہا مرے خدا نے جو آقاﷺ نے وہ کہا
ہے روشنی جہان میں اس کی ہی چارسو
-----------
اس کو حضور در پہ بلاتے ہیں آج بھی
جس کے ہے دل میں آپ سے ملنے کی آرزو
----------
نرمی ہو دل میں آپ کے جب بات کیجئے
اللہ کو نا پسند ہے تلخی سے گفتگو
-----------
ارشد خدا کے ذکر کو ہرگز نہ بھولئے
ہونا ہے پیش آپ نے اللہ کے روبرو
---------
 

عظیم

محفلین
سب کو خدا کی ذات کی رہتی ہے جستجو
اس کی علامتیں ہیں نگاہوں کے روبرو
--------- علامتیں کی جگہ نشانیاں بہتر محسوس ہو رہا ہے، اس کے علاوہ اگر 'جس کی نشانیاں' کر دیا جائے تو کیا ٹھیک نہیں رہے گا؟

کرتا ہے ٖفضل سب پہ وہ اتنا رحیم ہے
رکھتا ہے آدمی کی وہ دنیا میں آبرو
---------- پہلے مصرع میں گنہگاروں پر بھی رحم کرتا ہے کچھ اس طرح کا مفہوم پیدا کریں

رتبہ خدا کے بعد ہے میرے حضور کا
نکلی زباں سے آپ کی اللہ کی گفتگو
------------- اللہ کو بعض احباب مفعول کے وزن پر پسند کرتے ہیں، مجھے بھی مفعول پر ہی اچھا لگتا ہے۔ دوسرے مصرع کو بدلنے کی ضرورت ہے

چاہا مرے خدا نے جو آقاﷺ نے وہ کہا
ہے روشنی جہان میں اس کی ہی چارسو
----------- ٹھیک

اس کو حضور در پہ بلاتے ہیں آج بھی
جس کے ہے دل میں آپ سے ملنے کی آرزو
---------- ہے دل میں جس کے.… رواں رہے گا، پہلے مصرع میں 'آج بھی' یوں لگتا ہے جیسے وزن پورا کیا گیا ہو!

نرمی ہو دل میں آپ کے جب بات کیجئے
اللہ کو نا پسند ہے تلخی سے گفتگو
----------- اس کے بھی پہلے مصرع کو بدل کر کہیں، کچھ روانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے، نرمی کی جگہ نرم دل کسی طرح سے لے آئیں تو شاید بہتر ہو جائے

ارشد خدا کے ذکر کو ہرگز نہ بھولئے
ہونا ہے پیش آپ نے اللہ کے روبرو

۔۔۔۔۔ اللہ یہاں بھی مفعول نہیں ہے۔ ہونا ہے پیش آپ کو اس رب کے روبرو... یا کچھ اور اس طرح کا، 'آپ نے' وہی پنجابی لہجہ ہے، آپ کو درست
 

الف عین

لائبریرین
درست اصلاح کی ہے عظیم
مزید یہ کہ مطلع دو لخت سا ہے، ذات کی جستجو، اور وہ بھی اس لئے کہ اس کی نشانیاں ہر سو نظر آتی ہیں، تب جستجو کی ضرورت؟
اللہ کے درست وزن کا کئی بار کہہ چکا ہوں، بر وزن مفعول درست ہے، بر وزن فعلن کو غلط تو میں نہیں کہتا، لیکن مجھے اچھا نہیں لگتا
 

عظیم

محفلین
درست اصلاح کی ہے عظیم
مزید یہ کہ مطلع دو لخت سا ہے، ذات کی جستجو، اور وہ بھی اس لئے کہ اس کی نشانیاں ہر سو نظر آتی ہیں، تب جستجو کی ضرورت؟
اللہ کے درست وزن کا کئی بار کہہ چکا ہوں، بر وزن مفعول درست ہے، بر وزن فعلن کو غلط تو میں نہیں کہتا، لیکن مجھے اچھا نہیں لگتا
جی بابا
 
الف عین
عظیم
-----------
مجھ کو اسی خدا کی ہے دنیا میں جستجو
اس کی نشانیاں ہیں نگاہوں کے روبرو
---------
کرتا ہے عاصیوں کے گناہوں سے در گزر
رکھتا ہے آدمی کی وہ دنیا میں آبرو
--------یا
رکھتا ہے وہ ہماری زمانے میں آبرو
--------------
رتبہ خدا کے بعد ہے میرے حضور کا
سب کچھ وحی تھا آپ جو کرتے تھے گفتگو
----------
اس کو حضور در پہ بلاتے ہیں آج بھی
ہے دل میں جس کے آپ سے ملنے کی آرزو
-------
لوگوں کے ساتھ بات میں سختی نہ کیجئے
ہوتا ہے بے وقار جو ہوتا ہے تندخو
-------
آقا نے اس جہان کو جو علم ہے دیا
ہے اس کی روشنی ہی زمانے میں چار سُو
-----------
ارشد خدا کے ذکر کو ہرگز نہ بھولئے
ہونا ہے پیش آپ کو اس کے ہی روبرو
-----------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
عظیم
-----------
مجھ کو اسی خدا کی ہے دنیا میں جستجو
اس کی نشانیاں ہیں نگاہوں کے روبرو
---------
مطلع اب بھی پسند نہیں آیا مجھے، ہاں، یوں ہو توبات بنتی ہے
کرتے ہو کس خدا کی یوں دنیا میں جستجو
اس کی نشانیاں تو ہیں آنکھوں کے روبرو
کرتا ہے عاصیوں کے گناہوں سے در گزر
رکھتا ہے آدمی کی وہ دنیا میں آبرو
--------یا
رکھتا ہے وہ ہماری زمانے میں آبرو
--------------
پہلا متبادل بہتر
رتبہ خدا کے بعد ہے میرے حضور کا
سب کچھ وحی تھا آپ جو کرتے تھے گفتگو
----------
وحی کا درست تلفظ ح پر سکون کے ساتھ ہے
سب کچھ تھا وحی.....
اس کو حضور در پہ بلاتے ہیں آج بھی
ہے دل میں جس کے آپ سے ملنے کی آرزو
-------
آج بھی... کی معنویت پر عطیم نے سوال اٹھایا تھاجس پر کچھ تبدیلی نہیں کی گئی، اسے مستقبل کے صیغے میں یوں کہو تو...
.... بلائیں گے بالیقیں
ہو جس کے دل.......

لوگوں کے ساتھ بات میں سختی نہ کیجئے
ہوتا ہے بے وقار جو ہوتا ہے تندخو
-------
چل سکتا ہے
آقا نے اس جہان کو جو علم ہے دیا
ہے اس کی روشنی ہی زمانے میں چار سُو
-----------
یہ نیا شعر ہے۔ پہلا مصرع روانی چاہتا ہے
ارشد خدا کے ذکر کو ہرگز نہ بھولئے
ہونا ہے پیش آپ کو اس کے ہی روبرو
-----------
درست
 
Top