مبارکباد سب کو نیا اسلامی سال مبارک

السلام علیکم

نیا اسلامی سال سبھی کو مبارک ہو
اللہ ہمارے لیے اس سال کو بابرکت ، خوشیوں بھرا اور امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنا دے آمین۔

532173_245625318899916_1227046319_n.jpg
 
x boy

محفلین
بہت شکریہ
جزاک اللہ
نو محرم اور دس محرم کے روزے یا 10 اور 11 کے روزے بہت افضل ہیں تو مسلمانوں کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں جس کو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا مفہوم، مدینۃ المنورہ میں یہودی 10 محرم کا روزہ رکھتے تھے کیونکہ بنی اسرائیل اورانکے اور ہمارے نبی موسی علیہ السلام کو فرعون سے رہائی ملی تھی وہ اسکا شکرانہ ادا کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ہوئی تو انہوں نے فرمایا ہم زیادہ حقدار ہیں اسلئے اگلے سال سے ہم دو روزے رکھیں گے۔ اسطرح یہودیوں کی مشابہت نہیں ہوگی۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے کہ جس نے بھی کسی غیر قوم کے شرعی کام کو اختیار کیا وہ ان میں سے ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تمام مسلمانوں کو سال نو مبارک ہو۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ سال مسلمانان عالم کے لیے باعت رحمت ہو۔
 
بہت شکریہ
جزاک اللہ
نو محرم اور دس محرم کے روزے یا 10 اور 11 کے روزے بہت افضل ہیں تو مسلمانوں کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں جس کو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا مفہوم، مدینۃ المنورہ میں یہودی 10 محرم کا روزہ رکھتے تھے کیونکہ بنی اسرائیل اورانکے اور ہمارے نبی موسی علیہ السلام کو فرعون سے رہائی ملی تھی وہ اسکا شکرانہ ادا کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ہوئی تو انہوں نے فرمایا ہم زیادہ حقدار ہیں اسلئے اگلے سال سے ہم دو روزے رکھیں گے۔ اسطرح یہودیوں کی مشابہت نہیں ہوگی۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے کہ جس نے بھی کسی غیر قوم کے شرعی کام کو اختیار کیا وہ ان میں سے ہے۔
بے شک انشاءاللہ ، کوشش کروں گا روزے رکھنے کی
 
S. H. Naqvi

محفلین
تمام مسلمانوں کو نیا سال مبارک ہو، یکم محرم الحرام شہادت عمر فاروق رض اور دس محرم شہادت حضرت امام حسین رض کو یاد رکھیں۔ اللہ ہمارے کردار میں ہمارے اسلاف کے کردار کی مماثلت پیدا فرمائے۔
 
یوسف-2

محفلین
تمام مسلمانوں کو سال نو مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ سال مسلمانان عالم کے لیے باعت رحمت ہو۔
 
م حمزہ

محفلین
نیا اسلامی سال سب کو مبارک ہو اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے سے اچھا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
Top