محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
آج آپ کیلئے ستاروں کا حال پیش ہے ۔
ہمارے ستارے تو گردش میں ہیں البتہ آپ کے ستاروں کا حال پیش خدمت ہے ۔
Capricon جدی
آج کے دن منہ دھونے سے آپ کا سارا دن خوشگوار گزرے گا اگر غسل کریں تو اور بھی اچھا ہے ۔
Aquarius ﺩﻟﻮ
کاپی پیسٹ سے گریز کریں عنقریب آپ کے اندر کا رائٹر خواب خرگوش سے جاگنے والا ہے ۔
Pisces ﺣﻮﺕ
آج سبزی کے پیسوں سے کسی کو ایزی لوڈ نہ کروائیں سبزی مہنگی ہوگئی ہے پیسے کم پڑنے پر آپ کی چوری پکڑی جا سکتی ہے ۔
Aries ﺣﻤﻞ
اس ہفتے ان لوگوں کیلیے خوشخبری کا امکان ہے جن کی شادی کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہو ،کنواروں کیلیے کوئی خوشخبری نیست ۔
Taurus ﺛﻮﺭ
چائے کے ساتھ بسکٹ سے گریز کریں. البتہ سموسے کے ساتھ پینے میں کسی قسم کے نقصان کا خدشہ نہیں ۔
Gemini ﺟﻮﺯﺍ
کسی بھی رشتے کی آفر کو نہ ٹھکرائیں ورنہ ساری زندگی کنوارگی میں گزارنی پڑ سکتی ہے ۔
Cancer ﺳﺮﻃﺎﻥ
سگریٹ فی دن دو پیکٹ سے زیادہ نہ پیئیں اگر طلب زیادہ ہوجائے تو کسی سے مانگ کر پیئیں اپنے پیسوں سے خریدنے کی حماقت نہ کریں ۔
Leo ﺍﺳﺪ
اس ہفتے جون ایلیا کی شاعری نہ پڑھنے سے آپ کی ذہنی حالت بہتر ہونے کے امکان ہیں ۔گاڑیوں کے پیچھے لکھی شاعری پڑھ کر اپنے ذوق کی تسکین فرما لیں ۔
Voirg ﺳﻨﺒﻠﮧ
اس ہفتے کرکٹ دیکھنے سے مکمل پرہیز کریں البتہ گلی میں بچوں کیساتھ کھیلنے میں چنداں مضائقہ نہیں ۔
Libra ﻣﯿﺰﺍﻥ
تلی ہوئی چیزیں کھانے سے وزن کم کر سکتے ہیں ، اگر زکام ہے تو بریانی کھا لیا کریں ، ورزش سے مکمل پرہیز کریں ۔
Scorpio ﻋﻘﺮﺏ
برتن دھونے کے بعد شاپنگ کا سٹیٹس دینے پر آپ کی فیس بک کی زندگی میں بہتری کے امکانات موجود ہیں ۔
اس ہفتے کسی کو ٹیگ کرنے سے گریز کریں ۔
Sagittarius ﻗﻮﺱ
اس ہفتے آپ کے رزق میں برکت کے امکانات موجود ہیں بشرطیکہ آپ ہارسکوپ کے بجائے اللہ تعالی پہ بھروسہ رکھیں ۔