سحری اور افطاری ۔ ۔ ۔

اکمل زیدی

محفلین
بھئی رمضان کی فیوض و برکات سے تو حسب توفیق سب ہی مستفید ہورھے ھونگے ... کچھ افطاری اور سحری کے منفرد آئٹمز بھی شئیر کریں . .
 

محمد وارث

لائبریرین
ہم خواتین کا شکریہ ادا کریں کہ اتنی گرمی میں روزے کے ساتھ ایک بجے سے کچن میں داخل ہوتی ہیں اور افطاری تک گرمی میں بھاگ دوڑ کرتی رہتی ہیں
بجا فرمایا آپ نے، بہت ہی محنت طلب کام ہے خاص کر اس گرمی میں اور روزے کے ساتھ۔ ترس آتا ہے بیچاری پر، مدد تو خیر میں اُس کی کیا کروں بس یہ کر لیتا ہوں کہ اپنی فرمائشوں کا گھلا گھونٹ دیتا ہوں :)
 

محمد فہد

محفلین
ہمارے کچھ ساتھی پاکستان، کے کسی ایسے شہر سے تعلق رکھتے ہیں جو میں یہاں بتانا نہیں چاہ رہا
خیر دھی بھلے کہیں یا ڈھی پھولکیاں :):)
جب ہم نے افطاری کے لیئے دھی بھلے بنانے چاہے تو ہمارے کچھ ساتھی ہم سے کہنے لگے کے ہم نے میٹھے دھی بھلے بنانے ہیں میں اور نوید بھائی، ہم چونکہ شہر لاہور، سے تعلق رکھتے ہیں ہم تو سُن کر تھوڑا پریشان ہوگئے کے بھئی یہ میٹھے دھی بھلے کیسے بنتے ہیں خیر نوید بھائی، نے اُنہیں کہا بھئی آپ اپنے الگ بنالو اور ہم تو یہ دیکھنے کے لیئے بےچین تھے اور بغور انہیں دیکھ رہیے تھے وہ کیسے بنائیں گئے کیوں کے ہم نے آج تک لاہور میں کبھی میٹھے دھی بھلے نہیں کھائے کریم چاٹ یا فروٹ چاٹ میں تو چینی ڈالتے ہی ہیں لیکن میٹھے دھی بھلے ہم نے پہلی بار بنتے ہوئے دیکھے سب سے پہلے انہوں نے دھی کو جوسر مشین میں گرائنڈ کیا اور بعد میں اس میں چینی ملائی اور وہ دھی کو خوشک پکوڑیاں جو کے پاکستان، کراچی سے ہمرہ لائے تھے اس میں ڈال دیں ہم نے تو چکھی تک نہیں اور حیرت انگیز بات کے انہوں نے خود بھی نہیں کھائی اور ہماری بنائے ہوئے لاہوری دھی بھلے کھائے اور اس طرح انکے دھی بھلے ذیاہ ہوگئے ۔۔۔
 
Top