سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

محمدظہیر

محفلین
آپ کی اس بات سے مجھے بھی دو باتیں یاد آ گئیں، آخری سحری گھر سے باہر میں نے بھی دورانِ تعلیم کوئی ربع صدی پہلے کی تھی جب ایک دوسرے شہر میں تھا۔ اور آخری افطاری گھر سے باہر کیے ہوئے اٹھارہ بیس سال ہو چلے، تب نئی نئی نوکری تھی اور فیکڑی کی "سرکاری" افطاری تھی۔ :)
ایسی مستقل مزاجی پر تعجب ہوتا ہے :)
 
آپ کی اس بات سے مجھے بھی دو باتیں یاد آ گئیں، آخری سحری گھر سے باہر میں نے بھی دورانِ تعلیم کوئی ربع صدی پہلے کی تھی جب ایک دوسرے شہر میں تھا۔ اور آخری افطاری گھر سے باہر کیے ہوئے اٹھارہ بیس سال ہو چلے، تب نئی نئی نوکری تھی اور فیکڑی کی "سرکاری" افطاری تھی۔ :)
مجھے گھر سے باہر افطار کا اکثر مزا نہیں آتا۔ ہم نے افطار اپنے حساب سے کسٹمائزڈ کی ہوتی ہے جو سحری کا پیکج ملا کر اگلے روزے میں بھی مدد کرتی ہے۔
 
سحری میں انڈہ پراٹھا، دہی، اور ایک کپ چائے
مابدولت آپ کے تناول فرمائے ہوئے انڈوں اور پراٹھوں کی تعداد اور دہی کی مقدار کے ادراک علم افزا سے بہرہ مند ہوئے بغیر اور آپ کے تعارف کی سعادت حاصل کیے بنا ہی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہوئے مسرت قلبی محسوس کرتے ہیں برادرم پہلاج ۔:):)
 
دیسی گھی لکھنا تو محض تکلف ہی ہے؛ سیدھے سبھاؤ روٹی لکھ دیا کیجیے۔
آپ کے ہاں روٹی پر دیسی گھی بائی ڈیفالٹ ٹائپ معلوم پڑتا ہے
سحری میں یا تو پراٹھا ہوتا ہے، یا دیسی گھی والی روٹی۔
ذرا رعب زیادہ پڑتا ہے۔
 
Top