سحر و افطار میں کھانا ؟؟

پکوڑوں کا کوئی سیزن نہیں ہوتا جب دل چاہتا ہے بنالیتے ہیں ،، بارش میں چائے کا استعمال زیادہ بہتر ہے
چائے کے ساتھ پکوڑوں کا مزا دوبالا ہو جاتا ہے. چائے کون چھوڑتا ہے.
سحری اور رات افطاری و کھانے کے بعد چائے لازمی جزو ہے.
 

عاطف ملک

محفلین
گندم کی روٹی، دودھ، دہی، مفید ہیں
متفق
پکوڑا سموسہ کی بجائے
کچھ اور نہ لیں۔کیونکہ ان کی بدولت ہی رمضان کی رونق ہے :p
رات سوئیں، سحری کے بعد سونے سے پرہیز کریں، دوپہر میں سونا مفید ہے.
رات سوئیں،دن میں سوئیں،سحری کے بعد سوئیں یا افطاری سے پہلے سوئیں۔۔۔۔جتنا ممکن ہو سوئیں۔
بشرطیکہ فرائض و عبادات میں کمی نہ ہو۔
کیونکہ سونا آپ کو لغویات سے بچا کے رکھے گا :)
ذاتی تجزیہ۔
اب میں سوتا ہوں ;)
 
متفق

کچھ اور نہ لیں۔کیونکہ ان کی بدولت ہی رمضان کی رونق ہے :p

رات سوئیں،دن میں سوئیں،سحری کے بعد سوئیں یا افطاری سے پہلے سوئیں۔۔۔۔جتنا ممکن ہو سوئیں۔
بشرطیکہ فرائض و عبادات میں کمی نہ ہو۔
کیونکہ سونا آپ کو لغویات سے بچا کے رکھے گا :)
ذاتی تجزیہ۔
اب میں سوتا ہوں ;)
پر تم کچھ کھا ضرور لینا. پہلے ہی سب کچھ چھوڑ کر یہ حال بنایا ہوا ہے.
 

عاطف ملک

محفلین
پر تم کچھ کھا ضرور لینا. پہلے ہی سب کچھ چھوڑ کر یہ حال بنایا ہوا ہے.
تابش بھائی،
میں آج کل ڈائیٹنگ پہ ہوں۔
Actually تھوڑا سا اوور ویٹ ہو گیا تھا۔
آئیڈیل گیس سے زیادہ وزن ہو گیا ہے :)
اب بھلا رمضان المبارک سے بہتر کون سا موقع ہو گا آئیڈیل وزن حاصل کرنے کا؟؟
 
متفق

کچھ اور نہ لیں۔کیونکہ ان کی بدولت ہی رمضان کی رونق ہے :p

رات سوئیں،دن میں سوئیں،سحری کے بعد سوئیں یا افطاری سے پہلے سوئیں۔۔۔۔جتنا ممکن ہو سوئیں۔
بشرطیکہ فرائض و عبادات میں کمی نہ ہو۔
کیونکہ سونا آپ کو لغویات سے بچا کے رکھے گا :)
ذاتی تجزیہ۔
اب میں سوتا ہوں ;)
زیادہ سونے سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے
 

عاطف ملک

محفلین
چائے کون چھوڑتا ہے
"سُست چھَڑے" حضرات :unsure:
زیادہ سونے سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے
آپ کے منہ میں(افطار کے بعد) گھی شکر۔۔۔۔۔۔۔۔آج تک تو موٹا ہونے کی یہ کوشش(بمع تین چار سو مزید ٹوٹکے) بارآور ثابت نہیں ہو سکی:unsure:
چائے کا زیادہ استعمال بھی نقصان داہ ہے
ویسے آپ ایک بار یہ بتا دیں کس چیز کا استعمال فائدہ مند ہے؟؟؟
ایک ایک کرکےسب چیزوں کے نقصانات گنوائے جا رہے ہیں۔:D:D:D
 

فرقان احمد

محفلین
ویسے آپ ایک بار یہ بتا دیں کس چیز کا استعمال فائدہ مند ہے؟؟؟
ایک ایک کرکےسب چیزوں کے نقصانات گنوائے جا رہے ہیں۔:D:D:D
سوچا، ہم بھی کچھ نہ کچھ لکھ ماریں، حضرت! کوشش فرمائیں کہ جو میسر ہو، خوش دلی سے کھائیں اور ان ریسرچز پر زیادہ توجہ نہ دیں؛ دیکھیے، انسان نے ایک دن مرنا تو ہے ہی؛ کچھ ٹیسٹی آئٹمز کھا کر مر جانا بہتر ہے دال دلیہ کھا کر الا یہ اس کے علاوہ چارہء کار نہ رہے؛ مشاہدہ بتاتا ہے کہ پرہیزی کھانا کھانے والے بھی ساٹھ ستر تک پہنچ ہی جاتے ہیں اور پرلطف کھانا کھانے والے بھی رب کریم کے فضل سے ساٹھ کی لائن کراس کر ہی جاتے ہیں، اور منزلِ آخر تو پھر آپ کو معلوم ہی ہے :( ۔۔۔ ویسے، اللہ رحم کرے، اگلے پل کی کچھ خبر نہیں اور ہم لانگ ٹرم پلاننگ کے چکر میں پڑ گئے :) بے دھڑک کھائیے صاحب! :) اللہ مالک ہے :)
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
پکوڑے بن رہے ہیں، چکن کا سالن بن چکا،تندوری (اسم مصغر) روٹیاں پکانے کے لئے دہکائی جا چکی، فروٹ چارٹ ،آئس کریم اور چٹنی کی موجودگی سے فرج میں عجب منظر، فروٹ کی بازار سے آمد کا انتظار جاری
 
سوچا، ہم بھی کچھ نہ کچھ لکھ ماریں، حضرت! کوشش فرمائیں کہ جو میسر ہو، خوش دلی سے کھائیں اور ان ریسرچز پر زیادہ توجہ نہ دیں؛ دیکھیے، انسان نے ایک دن مرنا تو ہے ہی؛ کچھ ٹیسٹی آئٹمز کھا کر مر جانا بہتر ہے دال دلیہ کھا کر الا یہ اس کے علاوہ چارہء کار نہ رہے؛ مشاہدہ بتاتا ہے کہ پرہیزی کھانا کھانے والے بھی ساٹھ ستر تک پہنچ ہی جاتے ہیں اور پرلطف کھانا کھانے والے بھی گھسٹتے گھساٹے ساٹھ کی لائن کراس کر ہی جاتے ہیں، اور منزلِ آخر تو پھر آپ کو معلوم ہی ہے :( ۔۔۔ ویسے، اللہ رحم کرے، اگلے پل کی کچھ خبر نہیں اور ہم لانگ ٹرم پلاننگ کے چکر میں پڑ گئے :) بے دھڑک کھائیے صاحب! :) اللہ مالک ہے :)
سمجھ نہیں آ رہا مزاح سمجھے غمناک یا ناپسند
 

فرقان احمد

محفلین
سمجھ نہیں آ رہا مزاح سمجھے غمناک یا ناپسند
اسے محض مزاحیہ دانش پر محمول کیا جاوے ۔۔۔!!! تاہم، کچھ باتیں عام مشاہدے کی ہیں :)
ویسے جس نکتے سے اختلاف ہے، اس کا اقتباس لے لیا جاتا تو بھلا محسوس ہوتا
 
آخری تدوین:
Top