سخت تنقید و اصلاح : دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے

دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے
زباں پر جو بات آئے وہ کہہ دیجئے
مری نا تواں باتوں کوبھی سہہ لیجئے
ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے​
گر ہو جائے محبت تو دل آپ دیجئے
اقرار ہی کافی نہیں زباں آپ دیجئے
ہمارے مراسلوں کو ٹیگ آپ کیجئے
ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے​
ایک ہی کوئی کیوں، کا م تو سبھی کیجیئے​
مہارت جو بھی ہو، شاعری بھی کیجیئے​
عمر گزری کبھی یہ کیجئے وہ کبھی کیجیئے​
ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے​

یا پھر

ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے​
مری نا تواں باتوں کوبھی سہہ لیجئے​
زباں پر جو بات آئے وہ کہہ دیجئے​
دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے​
گر ہو جائے محبت تو دل آپ دیجئے
اقرار ہی کافی نہیں زباں آپ دیجئے
ہمارے مراسلوں کو ٹیگ آپ کیجئے
دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے​
ایک ہی کوئی کیوں، کا م تو سبھی کیجیئے​
مہارت جو بھی ہو، شاعری بھی کیجیئے​
عمر گزری کبھی یہ کیجئے وہ کبھی کیجیئے​
دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے​
انتی سخت ترین تنقید کریں کہ محفل ہی چھوڑ دوں۔​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انتی سخت ترین تنقید کریں کہ محفل ہی چھوڑ دوں۔
صرف وقت ضائع کیا میں نے پڑھ کر۔:angry: ارباب اختیار کو اب اصلاح سخن میں کوئی کوڑا دان بھی بنا دینا چاہیئے۔ :mad:
کیا فضول اور بکواس شاعری ہے۔ کوئی بھی شعر وزن میں ہونا تو دور کوئی لفظ بھی مجھے تو بہتر نہیں لگ رہا۔ آپ پہلے مطالعہ کیجیئے۔ کچھ کتابیں پڑھیئے۔ اپنے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیجیئے۔ اس کے بعد شاعری جیسے نازک اور خوبصورت موضوع پر طبع آزمائی کیجیئے۔ آپ کو کس نے کہہ دیا ہے کہ آپ اک بھی مصرع ڈھنگ کا لکھ سکتے ہیں۔

عمر بھائی ایسی ہی تنقید سننی ہے نا آپ نے۔ ابھی اساتذہ کرام آ کر کرتے ہیں۔ :p
 
الف عین

لائبریرین
ارے، کیا محفل چھوڑ گئےعمر، کوئی ہے جو ان کو واپس بلا کر لائے!! یہ ایک نئی صنف ایجاد کی گئی ہے، اسے ’غزم‘ کہتے ہیں۔
یہ تو ہوا مذاق، کیا واقعی سنجیدگی سے اصلاح کی جائے!
 
جی ضرور اصلاح کیجیئے!
اتنی آسانی سے بھاگوں گانہیں
اتنی آسانی سے ہار مانوں گا نہیں

مجھے نیچے والی بہتر محسوس ہوتی ہے، محفل میں ایک دھاگہ چل رہا ہے، یہ اشعار وہیں اترے تھے
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
میری کتاب ’’بات کا جادو‘‘ میں ایک جملہ لکھا ہے۔۔۔ شاید آپ کے کام آسکے۔۔۔
’’سوچنے سمجھنے پر وہی بات مجبور کرسکتی ہے جو کچھ سوچ سمجھ کر کہی گئی ہو۔۔۔ ‘‘ آپ کے سب جملے ’’فی البدیہہ‘‘ معلوم ہوتے ہیں۔۔۔ بہتر ہے آپ لکھئے ، لیکن اپنی بات میں وزن بھی رکھئے تاکہ لوگ پڑھیں تو غصہ نہ کریں۔۔۔ خوش ہوں۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
صرف وقت ضائع کیا میں نے پڑھ کر۔:angry: ارباب اختیار کو اب اصلاح سخن میں کوئی کوڑا دان بھی بنا دینا چاہیئے۔ :mad:
کیا فضول اور بکواس شاعری ہے۔ کوئی بھی شعر وزن میں ہونا تو دور کوئی لفظ بھی مجھے تو بہتر نہیں لگ رہا۔ آپ پہلے مطالعہ کیجیئے۔ کچھ کتابیں پڑھیئے۔ اپنے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیجیئے۔ اس کے بعد شاعری جیسے نازک اور خوبصورت موضوع پر طبع آزمائی کیجیئے۔ آپ کو کس نے کہہ دیا ہے کہ آپ اک بھی مصرع ڈھنگ کا لکھ سکتے ہیں۔

عمر بھائی ایسی ہی تنقید سننی ہے نا آپ نے۔ ابھی اساتذہ کرام آ کر کرتے ہیں۔ :p

ویسے اگر اس طرح کی تنقید کسی ایسے شاعر پر کر دی جس نے سنجیدہ غزل کہی ہو تو اس کو فوراً ہارٹ اٹیک ہو جائے گا۔ :D
 
میری کتاب ’’بات کا جادو‘‘ میں ایک جملہ لکھا ہے۔۔۔ شاید آپ کے کام آسکے۔۔۔
’’سوچنے سمجھنے پر وہی بات مجبور کرسکتی ہے جو کچھ سوچ سمجھ کر کہی گئی ہو۔۔۔ ‘‘ آپ کے سب جملے ’’فی البدیہہ‘‘ معلوم ہوتے ہیں۔۔۔ بہتر ہے آپ لکھئے ، لیکن اپنی بات میں وزن بھی رکھئے تاکہ لوگ پڑھیں تو غصہ نہ کریں۔۔۔ خوش ہوں۔۔
بات تو آپ کی ٹھیک ہے، مجھ جیسے اناڑی، ارے اناڑی کہہ کر بھی میں کیا شاعروں میں شامل ہو سکتا ہوں؟ یعنی انگلی کٹائے بغیر ہی شہیدوں میں نام لکھا لوں؟

فی البدیہہ تو بڑے بڑوں کا کام ہے جنکی زندگی شاعری میں گزرگئی
ہم تو ٹھہرے اناڑی کسی نہ کام کے اپنی زندگی آراوگی میں گزر گئی
 
ویسے اگر اس طرح کی تنقید کسی ایسے شاعر پر کر دی جس نے سنجیدہ غزل کہی ہو تو اس کو فوراً ہارٹ اٹیک ہو جائے گا۔ :D
میں نے تو صرف پوچھا تھا کہ اس قسم کی تنقید سننا چاہ رہے ہیں :p

اصل بات کچھ یوں ہے، کہہ شاعر کہنا اتنا آسان نہیں، یہ یوں کہہ لیں شاعر ہونا، بہت پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔ ذخیرہ الفاظ وغیرہ یہ سب باتیں اپنی جگہ درست ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے، مجھ جیسے اناڑی، ارے اناڑی کہہ کر بھی میں کیا شاعروں میں شامل ہو سکتا ہوں؟ یعنی انگلی کٹائے بغیر ہی شہیدوں میں نام لکھا لوں؟

فی البدیہہ تو بڑے بڑوں کا کام ہے جنکی زندگی شاعری میں گزرگئی
ہم تو ٹھہرے اناڑی کسی نہ کام کے اپنی زندگی آراوگی میں گزر گئی
آپ شاید آوارگی لکھنا چاہ رہے ہیں۔
 
Top