سخت مشکل میں پھسا ہوں یا نبی ﷺ برائے اصلاح

شہزی مشک

محفلین
سخت مشکل میں پھسا ہوں یا نبی ﷺ
ہو مدد میں کہہ رہا ہوں یا نبی ﷺ

مجھکو بھی در پر بلائیں گے کبھی
اسی آرزو میں جی رہا ہوں یا نبی ﷺ

آپ ہی قسمت سنواریں گے مری
در پہ آپ کے پڑا ہوں یا نبی ﷺ

دیکھ لوں میں بھی، ہو زیارت طیبہ کی
رب سے محوِ التجا ہوں یا نبی ﷺ

میں خاک ہوں آپ ہیں نورِ خدا
آپ ہیں سب کچھ میں کیا ہوں یا نبی ﷺ
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ کئی مصرعے موزوں ہیں، جو نہیں ہیں، ان کو درست کر دیتا ہوں۔ لیکن میرا مشورہ مبتدیوں کو یہی ہوتا ہے کہ ادب خوب پڑھیں
سخت مشکل میں پھسا ہوں یا نبی ﷺ
ہو مدد میں کہہ رہا ہوں یا نبی ﷺ
÷÷درست

مجھکو بھی در پر بلائیں گے کبھی
اسی آرزو میں جی رہا ہوں یا نبی ﷺ
÷÷دوسرا مصرع خارج از بحر، یوں کافی ہے
آس میں ہی جی رہا ہوں یا نبی

آپ ہی قسمت سنواریں گے مری
در پہ آپ کے پڑا ہوں یا نبی ﷺ
÷÷دوسرا مصرع، یوں کہیں
آپ کے در پر پڑا ہوں یا نبی

دیکھ لوں میں بھی، ہو زیارت طیبہ کی
رب سے محوِ التجا ہوں یا نبی ﷺ
÷÷پہلا مصرع خارج، یوں ہو سکتا ہے
دیکھ لوں میں بھی وہ روضہ آپ کا
یا
دیکھ لوں میں بھی وہ گنبد سبز سبز

میں خاک ہوں آپ ہیں نورِ خدا
آپ ہیں سب کچھ میں کیا ہوں یا نبی
÷÷پہلا مصرع خارج
خاک ہوں میں، آپ ہیں نورِ خدا
 

شہزی مشک

محفلین
الف عین : اُپ کا سمجھانے کا انداز ما شاء اللہ بہت شفقت بھرا ہے، خوش رہیں اچھی صحت کے ساتھ، آمین

مقطع عرض ہے کہ

با فیضِ مرشدی میں ہوں اویسی
آپکا مدحا سرا ہوں یا نبی
 

الف عین

لائبریرین
فیضِ مرشدی میں ہوں اویسی
آپکا مدحا سرا ہوں یا نبی ﷺ
اس مقطع کے تو دونوں مصرعے ہی بحر سے خارج ہو گئے ہیں۔ ’مدحا‘ کوئی لفظ نہیں ہوتا۔ مدح سرا ہوتا ہے۔ ’فیضِ مرشدی‘ اور تخلص تو اس بحر میں فٹ نہیں ہوتے
ہوں اویسی مرشدوں کے فیض میں
ہو سکتا ہے پہلا مصرع اگر اس کا مطلب تم وہی سمجھتے ہو جو تم نے کہا تھا۔۔ اور دوسرا مصرع یوں
آپ کی مدحت سرا ہوں یا نبی ﷺ
 

شہزی مشک

محفلین
فیضِ مرشدی میں ہوں اویسی
آپکا مدحا سرا ہوں یا نبی ﷺ
اس مقطع کے تو دونوں مصرعے ہی بحر سے خارج ہو گئے ہیں۔ ’مدحا‘ کوئی لفظ نہیں ہوتا۔ مدح سرا ہوتا ہے۔ ’فیضِ مرشدی‘ اور تخلص تو اس بحر میں فٹ نہیں ہوتے
ہوں اویسی مرشدوں کے فیض میں
ہو سکتا ہے پہلا مصرع اگر اس کا مطلب تم وہی سمجھتے ہو جو تم نے کہا تھا۔۔ اور دوسرا مصرع یوں
آپ کی مدحت سرا ہوں یا نبی ﷺ
بہت نوازش استادِ محترم۔۔۔
اب دیکھیں ٹھیک ہے

مشک اویسی پر یہی تو فیض ہے
آپ کی مدحت سرا ہوں یا نبی ﷺ
 

شہزی مشک

محفلین
بعد از اصلاح
سخت مشکل میں پھسا ہوں یا نبی ﷺ
ہو مدد میں کہہ رہا ہوں یا نبی ﷺ

مجھکو بھی در پر بلائیں گے کبھی
آس میں ہی جی رہا ہوں یا نبی ﷺ

آپ ہی قسمت سنواریں گے مری
آپ کے در پر پڑا ہوں یا نبی ﷺ

دیکھ لوں میں بھی وہ روضہ آپ کا
رب سے محوِ التجا ہوں یا نبی ﷺ

خاک ہوں میں، آپ ہیں نورِ خدا
آپ ہیں سب کچھ میں کیا ہوں یا نبی ﷺ

مشک اویسی پر یہی تو فیض ہے
آپ کی مدحت سرا ہوں یا نبی ﷺ
 
Top