سخندان فارس صفحہ 59

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 59

ایے ۔۔۔۔۔۔۔

استہ اور ہستہ فارسی میں عموما ہڈی کو کہتے ہیں۔ اور گٹھلی کو بھی کہتے ہیں۔ مثلا ہستہ خرما (کھجور کی گٹھلی) ہستہ شفتالو (آڑو کی گٹھلی) سنسکرت میں استھی ۔۔۔۔۔ عام ہڈی کو کہتے ہیں۔ تھ مخلوط المہا تھی۔ وہ خالص ت ہو گئی۔ اس کی ہ اخیر میں ہائے مختفی ہو گئی۔ ی حذف ہو گئی۔ تغیر زبان اور تغیر لہجہ سے ایسا اور اس سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔

انگوزہ فارسی میں ہینگ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ہنگو ۔۔۔۔۔۔ ہے۔ زہ فارس میں زیادہ ہوا یا ہند میں اُڑ گیا۔

فارسی کا الف ابتدائی کبھی ے ہو جاتا ہے۔ جیسے آمد۔ بیامد۔ افتاد۔ بیفاد وغیرہ۔ سنسکرت میں بھی یہی دیکھا جاتا ہے۔

ایدر۔ فارسی میں ادھر اور یہاں کے معنی دیتا ہے۔ سنسکرت میں اتر ۔۔۔۔۔ یہاں اور ان یتر ۔۔۔۔۔ غیر اینجا۔ اور تتر ۔۔۔۔۔۔ وہاں کو کہتے ہیں۔ وہی اَتر برج میں بگڑ کر ایدھر ہوا اور اب بگڑ کر اِدھر ہو گیا۔ جب ہندوستان میں رہ کر یہ تبدیلی ہوئی۔ اور اس تمہیں تعجب نہیں آتا۔ تو فارس میں جا کر جو تبدیلی ہوئی اس پر کیوں تعجب کرو۔

الف ممدودہ

فارسی میں جن لفظوں کے اول میں الف ممدودہ ہوتا ہے۔ کبھی گر پڑتا ہے۔ کبھی الف مفتوحہ رہ جاتا ہے۔ اور لفط کی صحت میں فرق نہیں آتا۔ اگر ایسی تبدیلی سے کوئی فارسی لفظ سنسکرت ہو جائے تو تعجب نہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ تغیر طبیعت میں داخل ہے۔

ادرک۔ فارسی لفظ ہے۔ سنسکرت میں آدرک ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ الف ممدودہ کی طبیعت تمہیں معلوم ہو گئی۔ کہ مد کسی لفظ میں فقط زبر رہ جات ہے۔ اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ
 
Top