سخندان فارس 73

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0075.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 73

تارک۔ فارسی میں تالو کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں وہی تالو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔

کبھی فارسی میں نہیں ہوتی۔ سنسکرت میں ہوتی ہے۔

کافور۔ سنسکرت میں کرپور ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
شغال اور شگال۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں شری گال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
تشنہ۔ فارسی میں پیاسا ہے۔ سنسکرت میں ترشنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشنگی کو کہتے ہیں۔
ادرک۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں آدرک ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
شکرفارسی ہے۔ سنسکرت میں شرکر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
آک۔ یہی درخت جنگلی ہے۔ جسکا دُود کیما گر لیتے پھرتے ہیں۔ سنسکرت میں آرک کہتے ہیں۔
اشک۔ فارسی میں آنسو کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اشرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
گام۔ فارسی میں گاؤں کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں گرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ یہی برج بھاشا میں گاؤں ہو گیا۔
پیمانہ۔ فارسی میں ماپ کے باسن کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں پرمان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

کبھی فارسی میں ہوتی ہے سنسکرت میں نہیں ہوتی

کبوتر فارسی ہے۔ سنسکرت میں کپوت ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
کرباس۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں کپاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ (دیکھو فصل 3 صفحہ 63)۔

ز
مناسبت مزاج اسے اپنے گھر میں بھی چند حرفوں کے ساتھ مبادلہ پر آمادہ کرتی ہے۔ ایک اُن میں سے ج ہے۔ مثلا۔ روز۔ روج۔ دوسرا چ۔ جیسے پڑشک۔ ۔۔۔۔۔ کبھی ک۔ مثلا مزیدن۔ مکیدن۔ کبھی ہ۔ جیسے بازو۔ باہو۔ کوزپشت۔ کوہ پشت۔ کبھی ے۔ جیسے آواز۔ آوازے۔

خاک ہند میں ز کی آواز بالکل نہیں نکلتی۔ ہمیشہ ج کی آواز بدل کر بولتی ہے۔
 
Top