سخندان فارس 74

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0078.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 74

کبھی کبھی۔ چ۔ گھ۔ ہ۔ ے سے بھی۔
روز۔ روج۔ فارسی میں دن ہے۔ اور آفتاب کو بھی کہتے ہیں۔ سنسکرت میں روچی ۔۔۔۔۔۔۔ روشنی کو کہتے ہیں۔ شائد مجازا دن کو کہنے لگے۔
ارز۔ جو بمعنی قیمت و قدر ہے۔ فارسی میں بھی ارج ہے۔ اور اُسی سے ارجمند ہو گیا۔ سنسکرت میں ارج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قدر و قیمت اور رتبہ و منزلت ہے۔
زبان۔ فارسی ہے۔ یہی سنسکرت میں جبھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
زانو۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں جانو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
زاد۔ جات (دیکھو فصل دال صفحہ 70)
زلو اور زلوک۔ فارسی میں جونک کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں جلوکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
زمین۔ فارس کے اہل لغت کہتے ہیں کہ زم سردی کو کہتے ہیں۔ چنانچہ اسی سے ہے۔
موسم زمستان۔ چونکہ جوہر ارض ٹھنڈا ہے۔ اس لئے اس کا نام زمین رکھا ہے۔ سنسکرت میں جما ۔۔۔۔۔ زمین کو کہتے ہیں۔ جما ۔۔۔۔۔۔۔ کو جنم ۔۔۔۔۔ سے مشتق سمجھا ہے کہ کل مخلوقات کا جنم یعنی پیدائش اسی سے ہے۔
کوز۔ فارسی میں کبڑے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں کبجا ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ وہی خراب ہو کر کُبڑا ہو گیا۔
مازو۔ ایک چھوٹا سا پھل ہے کہ سرو کے پھل سے مشابہ ہوتا ہے۔ ہندوستانی سیاہی اور اور بعض سیاہ رنگوں میں پڑتا ہے۔ سنسکرت میں اسے ماجو پھل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
زن۔ فارسی میں عورت کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں جنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عورت کو کہتے ہیں (یعنی جننے والی)۔
زنجبیل یعنی سونٹھ کو سنسکرت میں شرنگ بیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ شرنگ ۔۔۔۔۔۔۔ شاخ ہے۔ اور بیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خشک۔ سوکھی سوکھی شاخیں ہوتی ہیں۔ اس لئے یہ نام پایا۔ مگر یہ اتحاد اُن دو لفظوں کا نہیں جو ایک گھر کی آواز تھی۔ سونٹھ ہندوستان کی
 
Top