صفحہ 77
راست ۔ فارسی میں کج کی ضد ہے۔ سنسکرت میں رِجُو ۔۔۔۔۔۔ سیدھے اور آسان کو کہتے ہیں۔ وہی ژند میں رز ہے۔ دیکھو۔ ج۔ ز۔ س۔ سب قریب المخرج ہیں۔ سنسکرت میں اسی سے ہے۔ رجسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تکلا۔ یعنی بہت سیدھا اور نہایت آسان۔ ث فارسی میں ت ہو جاتی ہے۔ عجب نہیں کہ راست اور رجسٹ کی اصل ایک ہو۔
سایہ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں چھایا ۔۔۔۔۔ ہے۔
ش کی مثالیں دیکھو
اسپ۔ فارسی میں گھوڑے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اشو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ واو۔ ب سے بدل کر پ ہو گیا۔
باش۔ فارسی میں فعل ہے اور سکونت کے معنی دیتا ہے۔ سنسکرت میں باس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے وہی معنی ہوتے ہیں۔
گیسو۔ فارسی میں اُن بالوں کو کہتے ہیں جو زلف سے مقدار اور درازی میں زیادہ ہوتے ہیں۔ اور ایک سرا کانوں کے اوپر نکالتے ہیں۔ سنسکرت میں کیش ۔۔۔۔۔۔۔۔ عموما بالوں کو کہتے ہیں۔
ایاس۔ اہل خراسان شبنم کو ایاس کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اُوسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اُوش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر شب کو کہتے ہیں۔ اور۔ اُش ۔۔۔۔۔۔ وہ جو کہ آخر شب میں واقع ہو۔ شبنم آخر شب میں پڑتی ہے۔ اس لئے یہ نام پڑ گیا۔ اسی رعایت سے فارسی میں شبنم نام پایا ہے۔ یہی اوش بگڑ کر برج بھاشا میں اوس ہو گیا۔
سر۔ فارسی ہے۔سنسکرت میں شترس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ اخیر کا س اُڑ جاتا ہے ہ پیدا ہو جاتی ہے۔ اُس وقت شرد ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ دیکھو۔ وہی س ہ کا مُبادلہ ہے۔
سرد۔ فارسی ہے۔ مقابل گرم۔ سنسکرت میں شرت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ اور شرد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی کہتے ہیں۔
سرون۔ فارسی میں سینگ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں۔ شرِنگ ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔