سخندان فارس 78

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0082.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 78

سُرین۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں شرونی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
سریر۔ فارسی قدیم میں جسم اور کالبد کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں شریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
سَد۔ وہی 100 کا عدد ہے۔ جسے اب صد لکھتے ہیں۔ سنسکرت میں شت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
مگس۔ فارسی میں مکھی کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں مکشیکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ دیکھو میں۔ ش۔ کا اثر موجود ہے۔ مگر آواز س۔ کی دی۔
سنگ۔ فارسی میں پتھر کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں شان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

کبھی و سے بدل جاتا ہے۔​

ساں۔ فارسی میں مشابہت کے لئے ہے۔ سنسکرت میں واں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بمعنی مشابہ ہے۔

س گر بھی پڑتا ہے۔​

دشستہ۔ محسوس چیز۔ وشستہا۔ محسوسات۔ فارسی قدیم کا علمی لفظ ہے۔ سنسکرت میں درشٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو چیز دیکھنے میں محسوس ہو۔ کیونکہ درشٹی ۔۔۔۔۔۔۔ نظر کو کہتے ہیں۔

ر کا حال تم دیکھ چُکے۔

مست۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں مد ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہمت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

ش

فارسی میں قرب مخرج کے سبب سے کئی حرفوں کے ساتھ مبادلہ قبول کرتا ہے۔ ان میں سے۔ چ۔ جیسے کاچی۔ کاشی۔ اور چاچی۔ شاشی اور غنچہ۔ نخشہ۔ کبھی س سے بدل جاتا ہے۔ جیسے شارک۔ سارک (مینا)
آتش۔ الف ممدودہ کے فصل میں لکھا گیا ہے کہ ہتاشن سے اس کا اتحاد ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سنسکرت میں تیج بمعنی شعلہ۔ روشنی۔ حرارت وغیرہ ہے۔ پس تیج اور تپش متحد۔ تیش پر الف ممدودہ زائد ہو کر آتیش ہو گیا۔ پھر آتیش کم اور آتش عام مستعمل ہو گیا ہے۔ یا سنسکرت میں پہلے جا کر آتیج اور پھر تیج ہو گیا ہو۔
 
Top