سخندان فارس 80

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0084.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 80

منکش۔ منش۔ سنکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدمی۔

اس قسم کے الفاظ ہندوستان کے مختلف شہروں میں مختلف تلفظ سے بولے جاتے ہیں۔ اور بجائے خود ہر ایک صحیح ہے۔ اس سے سمجھا جاتا ہے کہ اس حرف میں تینوں آوازوں کا مادہ ہے۔ اور جب کسی لفظ میں ہوتا ہے۔ تو دو دو تین تین آوازوں سے بولا جاتا ہے۔ پس جب ایک سنسکرت لفظ میں ہے۔ اور ش کی آواز دے رہا ہے۔ اور فارشی میں وہی لفظ ہے۔ مگر ش کی جگہ ک کی آواز آتی ہے۔ تو اس حرف کے اختلاف سے لفظ کو غیر نہ سمجھو۔ ۔۔۔۔ اپنے گھر میں کئی آوازیں بدلتا ہے۔ غیر ملک میں جا کر آواز بدل گئی تو تعجب کیا ہے۔

(3) بعض موقع پر اسی ش ۔۔۔۔ میں ک کی آواز ملی ہوتی ہے تب اس کی صورت میں ذرا سی تبدیلی ہو جاتی ہے۔ ۔۔۔۔ پھر یہی چار آوازوں کا کام دے جاتا ہے۔ کش۔ کھیا۔ چھ اور کبھ خالص ش چنانچہ :

||||
لکشمی|لکھیمی|لچھمی|۔۔۔۔۔۔۔۔|دولت
دکشنا|دکھینا|وچھنا||خرات
لکش|لکھئے|||نشان والا
رکشیا|رکھیا|||حفاظت
بھکش||||خوراک
|| لکھے||لاکھ رقم اعدادی
شپا||||رات

بدھیاوان لوگ چھ سے نہیں بولتے مگر اس سے اتنا معلوم ہو گیا کہ اس کے مزاج میں چھ کی طرف میلان ہے۔

یہ الفاظ مختلف شہرہائے ہندوستان میں الگ الگ تلفظ سے بولے جاتے ہیں اور اس سے سمجھا جاتا ہے کہ حرف مذکور میں بھی تینوں آوازوں کی طاقت ہے۔

دیکھو ۔۔۔۔۔۔۔ والے لفظ فارسی میں کیسی کیسی آوازیں بدلتے ہیں :
بارش۔ فارسی میں باریدن سے حاصل مصدر ہے۔ سنسکرت میں برشا (برکھا) ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
 
Top