تیسری سالگرہ سخن فہمِ محفل 2008 - تبصرے اور تہنیتی پیغامات

محمد وارث

لائبریرین
عدنان صابری صاحب، میں نے تبصروں کا تھریڈ، اصل تھریڈ سے علیحدہ کر دیا ہے اور چونکہ پہلا تبصرہ آپ کا تھا سو وہ آپ کے نام سے آگیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میری طرف سے اس ایوارڈ کیلیئے نامزد ہونے والے تمام امیدواروں:

* حجاب
* راہب
* زونی
* زینب
* سارہ خان
* سخنور
* ظفری
* عیشل
* فاتح
* فرحت کیانی

کو دلی مبارک باد۔
 

مغزل

محفلین
ویسے گرو جی نے گھُرکیوں کے بعد شعوری اغلاط ہائے املا سے گریز روا رکھ لیا ہے ۔۔۔ اس کیلئے بھی شکریہ۔۔
 

سارہ خان

محفلین
وارث بھائی حجاب کا نام بھی آنا چاہیے نامزد امیدواروں مین ۔۔ وہ بھی پسندیدہ کلام میں شاعری پوسٹ کرتی ہیں ۔۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ سارہ خان، میں نے حجاب کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔

ماوراء، مجھے بھی حیرت ہے کہ ابھی تک آپ کے نام پر اعتراض کیوں نہیں ہوا :) خیر تفنن برطرف، آپ کا نام پینل میں ہے اور آپ کے ادبی ذوق پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہے۔

(آخر میں آپ دونوں سے معذرت کے آُپ کے پیغامات اس ایوارڈ کے 'تبصروں' میں منتقل کر دیئے ہیں)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ مغل صاحب اور ابنِ علی صاحب۔

مغل صاحب، یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے :) اور انشاءاللہ جلد ہی نتیجہ سامنے آ جائے گا۔
 
Top