محمد وارث
لائبریرین
سخن فہمِ محفل 2008
محفلِ ادب میں ایوارڈز 2008ء کے سلسلے کی یہ دوسری کڑی ہے۔
یہ ایوارڈ 'بہترین رکن برائے زمرہ پسندیدہ کلام' ہے، اس سے مجھے غالب کا ایک مصرع یاد آ گیا
ع - ہم سخن فہم ہیں غالب کے طرف دار نہیں
سو دوسرے لفظوں میں یہ ایوارڈ ہے برائے "سخن فہمِ محفل'
محفلِ ادب کا گوشہ 'پسندیدہ کلام' ہمارے اراکین کے پسندیدہ ترین گوشوں میں سے ہے، یہاں کافی کلام پوسٹ کیا جاتا ہے۔ اور میں انتہائی فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہاں پوسٹ کیا جانے والا کلام انتہائی معیاری ہوتا ہے اور جتنا خوبصورت اور مخلتف شعرا کا کلام یہاں پوسٹ اور جمع کیا جا چکا ہے شاید ہی کسی اور اردو فورم یا ویب سائٹ پر ہو۔
اس ایوارڈ کے لیے 10 اراکین نامزد ہوئے ہیں، جنکی تفصیل نیچے آئے گی۔
اس ایوارڈ کا فیصلہ بھی (ماہرین کا) ایک پینل کرے گا، اس پینل میں وہ اراکین شامل نہیں ہونگے جو کہ امیدوار ہیں، میرے خیال میں اس پینل کے اراکین یہ ہونے چاہییں:
- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- سیدہ شگفتہ صاحبہ
- ماوراء صاحبہ
- محمد وارث
میرے خیال میں پینل کے اراکین پر کسی کو اعتراز تو نہیں ہونا چاہیئے، ہاں پھر بھی اگر کوئی اعتراز ہو تو راقم الحروف کو ذاتی پیغام کے ذریعے مطلع کیا جا سکتا ہے۔
اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتے ہوئے پینل کے زیرِ نظر، پوسٹ کیئے گئے کلام کی کیفیت اور کمیت یعنی کوالٹی اور کوانٹٹی دونوں ہونگے، یعنی کہ کس نامزد امیدوار نے کتنا کلام پوسٹ کیا، کس کا اور کیسا کلام پیش کیا۔
انشاءاللہ، میں نیچے نامزد امیدواروں کی فہرست، انکا تعارف (مقدرو بھر) اور پچھلے سال (جولائی تا جون) میں پوسٹ کیے گئے کلام کی جھلکیاں آپ کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا۔