الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع؛راحل؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سدا میرے دل سے یہ آواز آئی
تری سہہ نہ پاؤں گا ہرگز جدائی
----------یا
کبھی سہہ نہ پاؤں گا تیری جدائی
------------
ترا نام لیتیں ہیں سانسیں بھی میری
کبھی یاد تیری نہ دل سے بھلائی
---------
ترا ساتھ چھوڑوں نہیں میرے بس میں
بنے چاہے دشمن یہ ساری خدائی
-----------
خدا نے اتارا یہ تحفہ زمیں پر
محبّت کی خاطر ہی دنیا بنائی
---------
تجھے بھول جاؤں یہ ممکن نہیں ہے
تری یاد ایسے ہے دل میں سمائی
-----------
تمہاری محبّت کا قیدی بنا ہوں
تمنّا نہیں ہے ملے اب رہائی
--------
تجھے دل سے اپنے بھلا دوں میں کیسے
ترا پیار میری ہے ساری کمائی
---------------
کبھی اب محبّت سے پیچھے نہ ہٹنا
مجھے جب محبّت ہے تم سے سکھائی
-------
جدائی میں تیری بھی تنہا نہیں ہوں
ترے ہے خیالوں نے محفل سجائی
---------
جو ہوتا ہے دل میں وہ کہتا ہے ارشد
وہ کرتا نہیں ہے کبھی خود نمائی
---------------
 
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل
(راحل بھائی ۔اشرف علی کے کومنٹس سے پتہ چلا شائد کچھ طبیعت ناساز تھی۔کیا بات تھی اور اب طبیعت کیسی ہے،استادِ محترم کب تک آئیں گے
جی ارشدؔ بھائی ۔۔۔ دو ہفتے قبل کرونا کا شکار ہو گیا تھا ۔۔۔ اب الحمد للہ احباب کی دعاؤں کے طفیل بالکل ٹھیک ہوں۔
استادِ محترم کے بارے میں آخری اطلاع یہ ملی تھی کہ ان کی آنکھوں کا آپریشن ہوگیا ہے۔ یہ اندازہ نہیں کہ کتنے دن بعد فعال ہوں گے۔

اس غزل کے بارے میں بصد احترام گزاش کروں گا کہ اس کو بطور مشق رکھ چھوڑیں ۔۔۔ اس پر مزید محنت زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔ جزاک اللہ
والسلام۔
 
راحل بھائی اللہ پاک آپ کو اور استادِ محترم کو صحت کاملہ عطا فرمائے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں مجھے تو رات کو پتا چلا ہے کرونا سے آپ جنگ جیت گئے ہیں اللہ پاک آپ کو ہمت عطا فرمائے اور آپ کی عمر دراز فرمائے آمین
 
Top