سرائیکی کلام برائے اصلاح

عاطف ملک

محفلین
استادِ محترم الف عین
جناب راحیل فاروق بھائی!
جناب شاہد شاہنواز
اور تمام اساتذہ کرام کی خدمت میں سرائیکی زبان میں کی گئی میری اولین کاوش برائے اصلاح پیش ہے۔
تمام محفلین سے تنقیدی اور اصلاحی آراء درکار ہیں۔
میں محفل کے کسی سرائیکی ممبر کو نہیں جانتا،سو اس کو ٹیگ کر دیا جائے۔

تیڈی کالیاں کالیاں زلفاں دی زنجیر دے ہتھوں رُل گئے ہیں
سوہنا تیڈے حسن دی حد توں ودھ جاگیر دے ہتھوں رل گئے ہیں
ڈھولا نال شریکاں دے بہہ گے، اے ڈیکھ لہو اکھ توں وہے گے
وڈا ناز ہا ساکوں ضبط اُتے، ہک "نیر" دے ہتھوں رل گئے ہیں
"سکھ ساڈے چار چفیرے ہن، جڈاں تخت ہزارے ڈیرے ہن"
ودا ہوکاں ڈیندا ہا رانجھا، اساں ہیر دے ہتھوں رل گئے ہیں
اساں لعل ہاسے، ککھ تھی گئے ہیں، چن ماہی توں وکھ تھی گئے ہیں
گستاخی معاف کریں مولا! تقدیر دے ہتھوں رل گئے ہیں
ڈینہہ رات اساڈا چس وچ ہا، ساڈا دل جو ساڈے وس وچ ہا
ساکوں عاطف عشق مرید کیتا، ول پیر دے ہتھوں رل گئے ہیں
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
بھائی باقی تو اوپر سے گزر گئی، بس اس کا ہی لطف آیا ہے۔ کیا بات ہے۔ یہ سرائیکی میں بھی ’ہیں‘ استعمال ہوتا ہے یا ’ہن‘
"ہیں" First person کے لیے استعمال کیا ہے.
اردو میں غالباً واحد متکلم کہا جائے گا :)
مججے سرائیکی کہاں آتی ہے میاں جو کچھ بول سکوں!
سر! بس آپ کی شفقت اور دعائیں درکار ہیں۔
بہوں چنگا لکھیندے او عاطف ملک، اللہ آباد رکھے
بہوں شکریہ بھیا!
اللہ تہاکوں وی شاد تے آباد رکھے۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
جتنا سمجھ میں آیا ہے اتنا بہت اچھا لگا ہے۔ بہت سی داد، سوہنا بھائی۔
سرائیکی کے ضمن میں اصلاح کا یقین نہیں البتہ صلاح تو نیرنگ خیال اور جاسمن آپا سے مل ہی سکتی ہے۔
آپا کا لاحقہ صرف جاسمن کے لیے ہے۔
شکر ہے ہم نے سرگوشی پڑھ لی ورنہ۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
عاطف بھائی!
خوبصورت کلام ہے خصوصا آخری شعر۔
لیکن راحیل نے مجھے ٹیگا ہے تو بس اس لئے کہ ایک بار مریم کے کہنے پہ سرائیکی میں ایک تحریر لکھی تھی۔ورنہ مجھے کہاں آتی ہے۔مجھے تو ایک ساتھی نے سرائیکی کی"ڈ" سے ایسا ڈرایا :)کہ پھر سنتے ہیں،ٹوٹی پھوٹی بولنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور تھوڑی سی پڑھ بھی لیتے ہیں لیکن۔۔۔
اور میں استاد بھی نہیں ہوں۔یہ سب سے پہلے مجھے بتانا چاہیے تھا۔:)
 
نوازش راحیل بھائی :)
ہاہاہا۔۔۔۔۔آپا کا لاحقہ دے کر نیرنگ خیال بھائی کے "آپے" کو کون آزمائے گا بھلا؟؟؟ :p
شکر ہے ہم نے سرگوشی پڑھ لی ورنہ۔۔۔۔
آپ کا بھی غالباً "آپا" نکل جانا تھا ;)
عاطف بھائی!
خوبصورت کلام ہے خصوصا آخری شعر۔
لیکن راحیل نے مجھے ٹیگا ہے تو بس اس لئے کہ ایک بار مریم کے کہنے پہ سرائیکی میں ایک تحریر لکھی تھی۔ورنہ مجھے کہاں آتی ہے۔مجھے تو ایک ساتھی نے سرائیکی کی"ڈ" سے ایسا ڈرایا :)کہ پھر سنتے ہیں،ٹوٹی پھوٹی بولنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور تھوڑی سی پڑھ بھی لیتے ہیں لیکن۔۔۔
اور میں استاد بھی نہیں ہوں۔یہ سب سے پہلے مجھے بتانا چاہیے تھا۔:)
بہت بہت شکریہ جاسمن آپا :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوبصورت کلام ہے عاطف ملک صاحب۔۔۔ "ہیں" کی جگہ اگر "ہاں" کر دیں تو سرائیکی کا تسلسل نہیں ٹوٹے گا۔۔۔۔ اس خوبصورت کاوش پر داد قبول کیجیے۔
راحیل فاروق بھائی کا شکریہ جن کے سبب ہم اس خوبصورت کلام سے فیضیاب ہوگئے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جتنا سمجھ میں آیا ہے اتنا بہت اچھا لگا ہے۔ بہت سی داد، سوہنا بھائی۔
سرائیکی کے ضمن میں اصلاح کا یقین نہیں البتہ صلاح تو نیرنگ خیال اور جاسمن آپا سے مل ہی سکتی ہے۔
آپا کا لاحقہ صرف جاسمن کے لیے ہے۔
صلاح۔۔۔۔ اور ہم دیں۔۔۔ وہ بھی شاعروں کو۔۔۔ ہم تو بس ازل سے ایک ہی صلاح دیتے آ رہے ہیں۔۔۔ "بند کرو اوئے۔۔۔۔ " :D
اس غلط فہمی سے بچنے کے لیے "جاسمنآپا" لکھنا زیادہ مناسب ہے۔۔۔ :p
 
عاطف ملک

محفلین
خوبصورت کلام ہے عاطف ملک صاحب۔۔۔ "ہیں" کی جگہ اگر "ہاں" کر دیں تو سرائیکی کا تسلسل نہیں ٹوٹے گا۔۔۔۔ اس خوبصورت کاوش پر داد قبول کیجیے۔
راحیل فاروق بھائی کا شکریہ جن کے سبب ہم اس خوبصورت کلام سے فیضیاب ہوگئے۔
تعریف کیلیے بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔"ہاں" اور "ہیں" کے متعلق میں نے بھی بہت غور کیا۔۔۔۔۔پھر شاکر شجاع آبادی کا یہ کلام دیکھا تو ردیف میں "ہیں" کر دیا۔

کُجھ عرصہ اندھے چور وانگوں اونکوں پیار کریندے رہ گئے ہیں
کئی سال ولا اظہار کیتے ، الفاظ گولیندے رہ گئے ہیں
ول موقع محل دی تاڑ دے وچ، کُجھ وقت ونجیندے رہ گئے ہیں
سِوی شاکرؔ کھٹ کوں چٹ گئی ہے اساں وانڑ وٹیندے رہ گئے ہیں
 
شاکر کے کلام کی یہ املا آپ نے کتاب سے اٹھائی ہے یا انٹرنیٹی املا ہے۔۔۔۔ ؟
 
عاطف ملک

محفلین

کُجھ عرصہ اندھے چور وانگوں اونکوں پیار کریندے رہ گئے ہیں
کئی سال ولا اظہار کیتے ، الفاظ گولیندے رہ گئے ہیں
ول موقع محل دی تاڑ دے وچ، کُجھ وقت ونجیندے رہ گئے ہیں
سِوی شاکرؔ کھٹ کوں چٹ گئی ہے اساں وانڑ وٹیندے رہ گئے ہیں
یہ دیکھیے نیرنگ خیال بھیا :unsure:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے سرائیکی کلام میں کبھی "ہیں" کا استعمال آج سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔۔۔۔ بہرحال میں اس پر کام کروں گا کہ سرائیکی میں یہ "ہیں" کہاں سے رائج ہوگیا۔۔۔ مجھے تو یہ کاپی پیسٹ کا شاخسانہ زیادہ لگتا ہے۔۔۔ بہرحال۔۔۔ جس کا اقتباس آپ نے پیش کیا۔ وہ بذاتِ خود سرائیکی ہے۔ اور زبان پر بہت اچھی گرفت رکھتا ہے۔
 
Top