سربراہ پاک فضائیہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان

الف نظامی

لائبریرین
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرکموڈور کےعہدے پر تعینات افسران 3 روزکی تنخواہ دیں گے جبکہ ایئرمارشل اورایئروائس مارشل کےعہدوں پر تعینات 3 دن کی تنخواہ دیں گے۔

اس کے علاوہ پائلٹ رینک سےگروپ کیپٹن تک کےافسران 2 روزکی تنخواہ جمع کرائیں گے، ایئرمین اورسویلین عملہ ایک روز کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائےگا۔
 
Top