راشد احمد

محفلین
ایک سردار جی اپنی پتنی کو موٹر سائیکل پر شاپنگ پر لے جا رہے تھے. سردار جی انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے. سردارنی نے کہا کہ سردار جی موٹر سائیکل آہستہ چلائیں مجھے ڈر لگ رہا ہے.

تو سردار جی کہنے لگنے کہ اور پلئے لوکے اگر تجھے ڈر لگ رہا ہے تو تو بھی میری طرح آنکھیں بند کر لے.

:grin:

ایک سردار کو اس کا سوہرا پھینٹی لگا رہا تھا تو لوگوں نے کہا کہ آپ اس کو پھینٹی کیوں‌لگا رہے ہو۔
تو سردار جی کا سسر کہنے لگا کہ میں نے اس کو ایس ایم ایس کیا تھا کہ تمہاری بیوی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے تو اس الو کے پٹھے نے اپنے سارے دوستوں کو فارورڈ کردیا
 

راشد احمد

محفلین
سردارجی کو ايک گدھا ٹکڑ مار کر بھاگ گيا
سردارجی بھی کھوتے کے پيھچے بھاگے
تھوڑی دور جا کر سردارجی کو ايک زيبرا نظر آيا
سردارجی پاس جا کر بولے ۔

ٹريک سوٹ پہن کر مجھے بيوقوف بنا رھا ہے
 

فرہادعلی

محفلین
ایک سردار جی ٹرین چلایاکرتے تھے ایک دن ٹرین پٹری سے اتارکر کھیتوں میں لے گئے۔افیسرز کو پتا چلا تو انہوں نے ڈانٹا ۔تو کہنے لگے’’میں کیا کرتا آگے آدمی آ گیا تھا اس کو بچانا تھا‘‘۔تو ایک افسر نے اسے ڈانٹ کر کہا کہ ایک آدمی کے بدلے پوری ٹرین کھٹائی میں ڈال دی اس کو گاڑی کے نیچےکچل دینا تھا۔تب کہنے لگے میں نے ایسا ہی کیا لیکن وہ بد بخت پٹڑی سے اتر گیا۔
ًًًًً
 
ایک سردار جی 12 ویں منزل پر کھڑے تھے۔ کسی کی آواز آئی:

"اوئے گل خان! تمہارا بیٹی بھاگ گیا ہے۔"

یہ سنتے ہی سردار جی نے نیچے چھلانگ لگادی۔ 10ویں منزل پر پہنچے تو یاد آیا کہ اپنا تو کوئی بیٹی ہی نہیں ہے۔ :messed: پانچویں منزل تک پہنچے تو یاد آیا کہ ارے امارا تو ابھی شادی بھی نہیں ہوا ہے۔ اور جب نیچے گرے تو یاد آیا کہ امارا تو نام ہی گل خان نہیں ہے۔ :music:

:hatoff:
 

جی گرو جی

محفلین
سردار اور اسکی فیملی نے جوش میں آ کر پہلی بار روزہ رکھا

سردار: پتر دیکھ سورج ڈوبا کہ نہیں
بیٹا: ابھی نہیں

سردار: پھر دیکھ بیٹا ڈوبا کہ نہیں
بیٹا: ابا ابھی بھی نہیں

سردار: یہ کسی ایک کو لے کر ھی ڈوبے گا
 

خرد اعوان

محفلین
ایک دفعہ بہت بارشیں ہوئیں‌ ۔ دنیا بھر کے ماہرین موسمیات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ چونکہ بارش بند ہونے کا امکان نہیں لٰہذا تین دن میں پانی کی سطح اتنی بلند ہو جائے گی کہ پوری دنیا ہی غرق ہو جائے گی ۔ مسئلہ پورے کرہ ارض کا تھا ۔ جب کوئی حل نظر نہ آیا تو پوری دنیا کے راہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ دنیا تو اب غرق ہو رہی ہے ۔ اس لیے تمام مذہب کے راہنماؤں کو ٹی وی پر موقع دیا جائے ۔ اور یہ خطاب پوری دنیا میں براہ راست دکھایا جائے ۔ تاکہ ہر مذہب کے راہنما اپنے ماننے والوں کو اپنی عاقبت سنوارنے کی تلقین کر سکیں ۔ ہنگامی بنیادوں پر انتظامات ہوئے ۔ تمام مذاہب کے چوٹی کے علماء کو خطاب کا موقع دیا گیا ۔ ہر کسی نے دنیا والوں کے سامنے اپنے مذہب کی سچائی ثابت کرنے اور ایمان لانے کی تلقین کی ۔ سکھ گرنتی کی باری سب سے آخر میں تھی ۔ دوسروں کی تقریریں ہو چکیں تو سردار صاحب کیمرہ کے سامنے آئے ۔ چند لمحے خاموش کھڑے رہے اور پھر بولے ،

" تین دن رہ گئے ہیں ، تسی وی پانی وچ تیرنا سیکھ لو ۔"
 

خرد اعوان

محفلین
وہ تو ہوا جو ہوا لیکن آپ ہیں کہاں؟ اور اتنا کم کم کیوں آتی ہیں؟


میں وہاں‌ہوں جہاں‌سے مجھ کو میری خبر نہیں‌آتی ۔:noxxx:

بس کام میں بزی رہتی ہوں اس لیے اور آپ سے ایک مشورہ درکار تھا ۔ چلیں یہیں پوچھ لیتی ہوں‌۔ میرے پاس ناز مظفر آبادی کی " دسترس " موجود ہے ۔ سوچ رہی تھی کہ پورے مجموعے کے کلام کو ترتیب وار ٹائپ کرکے صرف محفل پر لگا دوں ۔ ویسے ان کا کچھ کلام دیگر فورمز پر تو مل جاتا ہے لیکن مجموعہ کلام مکمل میرا خیال ہے کہ کہیں نہیں ہے ۔ اب اس کے لیئے اجازت کس کی لی جائے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا ۔ اگر کاپی رائٹ کا مسئلہ نہ ہو تو وہ بک میں‌اردو محفل کو ٹائپ کرکے گفٹ کرنا چاہتی ہوں‌۔:)
 

خرد اعوان

محفلین
ایک سردار جی سے کسی نے پوچھا ۔ ۔ ۔ ۔ سردار جی کیا آپ جانتے ہیں ؟“

“ ہاں ، ہاں ہم ہر بات جانتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ پوچھو ۔ ۔ ۔ ۔ “ وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولے ۔

“ تو پھر بتائیں ذرا ۔ ۔ ۔ ۔ عقل بڑی کے بھینس ۔ ۔ ۔ ۔ ؟“

سردار جی نے اس کی طرف غور سے دیکھا ۔ اپنی پگڑی اتار کے سر کو کھجایا اور پھر تمسخر بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے بولے ۔

“ ابھی بتا دیتے ہیں ۔ پہلے دونوں کی الگ الگ تاریخ پیدائش تو بتاؤ۔“
 

خرد اعوان

محفلین
دو سرداروں کو دو بم ملے ۔ پہلے سردار نے کہا ۔

“ چلو پولیس کو دے آتے ہیں ۔“
دوسرا سردار گھبرا کر بولا ،“ نہیں یار ! اگر کوئی بم راستے میں پھٹ گیا تو ؟“

“ تو کیا ہوا ۔ کہہ دیں گے کہ ہمیں ملا ہی ایک تھا ۔“
پہلے سردار نے بے نیازی سے کہا ۔
 
Top