سرسید احمد خان - یوم پیدائش 17 اکتوبر

حیدرآبادی

محفلین
روزنامہ انقلاب علیگڈھ ایڈیشن نے سر سید ڈے (17 اکتوبر) کی مناسبت سے چند قابل مطالعہ مضامین پیش کیے ہیں :


سرسید احمد خان
یوم پیدائش : 17 اکتوبر 1817ء
یوم وفات : 27 مارچ 1898ء

اکبر الہ آبادی
ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا تھا
نہ بھولو فرق جو ہے فرق کہنے والے کرنے والے میں
کوئی کچھ بھی کہے پر میں تو یہ کہتا ہوں اے اکبر
خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں

مولوی نذیر احمد
خردمندوں کی صف میں سب موخر تھے وہ اول تھا
غرض اسلامیوں کی فوج کا لیڈر تھا جنرل تھا
اب اس کے بعد لشکر ہے مگر افسر نہیں کوئی
بھٹکتا پھر رہا ہے قافلہ رہبر نہیں کوئی

صبا اکبرآبادی
تہذیب اور اخلاق سکھانے والا
سورج کی طرح سے جگمگانے والا
خیرہ ہوئیں ارباب وطن کی آنکھیں
اس طرح سے آیا تھا وہ آنے والا
 
Top