فراق :::: سرمیں سودا بھی نہیں، دل میں تمنّا بھی نہیں :::: Firaq Gorakhpuri

طارق شاہ

محفلین



4h15.jpg

فراق گورکھپوری


غزل

سر میں سودا بھی نہیں ، دل میں تمنّا بھی نہیں
لیکن اِس ترکِ محبّت کا بھروسہ بھی نہیں

بُھول جاتے ہیں کسی کو مگر ایسا بھی نہیں
یاد کرتے ہیں کسی کو، مگر اِتنا بھی نہیں

تم نے پُوچھا بھی نہیں، میں نے بتایا بھی نہیں
کیا مگر راز وہ ایسا تھا کہ جانا بھی نہیں

ایک مُدّت سے تِری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے، ایسا بھی نہیں

مہربانی کو محبّت نہیں کہتے، اے دوست

ہائے اب مجھ سے تجھے رنجشِ بیجا بھی نہیں

فطرتِ حُسن تو معلوم ہے، تجھ کو ہمدم
چارہ ہی کیا ہے بجُز صبر، سو ہوتا بھی نہیں

نگہِ ناز کی ںیّت کا پتہ بھی نہیں اور
دلِ دیوانہ کا ، معلوم اِرادہ بھی نہیں

بےخودی ہوش نُما، ہوش بھی غفلت آرا
اِن نِگاہوں نے کہیں کا مجھے رکھّا بھی نہیں


یوں تو ہنگامے اُٹھاتے نہیں دیوانۂ عِشق
مگر اے دوست، کچھ ایسوں کا ٹھکانہ بھی نہیں

تجھ سے سنبھلیں توسنبھال اپنے حجابِ بیباک
ہیں اُٹھانا حدِ آداب تماشہ بھی نہیں

دل کی گِنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میں
لیکن اِس جلوہ گہِ ناز سے اُٹھتا بھی نہیں

آج غفلت بھی اِن آنکھوں میں ہے پہلے سے سوا
اور دلِ ہجر نصیب آج شکیبا بھی نہیں

ہم اُسے منہ سے بُرا تو نہیں کہتے، کہ فراق
دوست تیرا ہے، مگر آدمی اچھا بھی نہیں

رگھوپتی سہائے، فراق گورکھپوری

 

کاشفی

محفلین
ہم اُسے منہ سے بُرا تو نہیں کہتے، کہ فراق
دوست تیرا ہے، مگر آدمی اچھا بھی نہیں
واہ بہت ہی عمدہ! خوش رہیئے۔۔
 

فلک شیر

محفلین
کیا خوب غزل ہے۔ کیا خوب۔ چار پانچ شعر تو ایسے ہیں، کہ بعضوں کے کل کلام کے مول کے ہوں گے..................سبحان اللہ، سبحان اللہ۔
آج ایک درسی کتاب میں یہ غزل پڑھی تھی ۔ ایک شعر تو بہت بھایا، یہاں وہ نظر نہیں آیا۔
بات یہ ہے کہ سکونِ دلِ وحشی کا مقام
کُنجِ زنداں بھی نہیں، وسعتِ صحرا بھی نہیں​
شراکت کے لیے طارق شاہ صاحب کا شکرگزار ہوں۔
 

طارق شاہ

محفلین
فلک شیر صاحب ! تشکّر اظہار خیال اور پذیرائی پر ۔
فراق صاحب کی کیا بات ہو ، لیکن اس غزل کا مطلع
ہی جو شخصیت یا کردار سامنے لاتا ہے ، اُس کی بیچارگی
بدستِ عشق اور دل محسوس ہی نہیں، بلکہ دیکھی جاسکتی ہے
تمام اشعار، جیسا کہ آپ نے بھی کہا ، کیا ہی خُوب ہیں
تشکّر ایک بار پھر سے اس اظہاراور تبادلۂ خیال پر
بہت خوش رہیں صاحب :):)
(کلیات فراق میرے پاس نہیں ، شعر آپ نے پڑھا وہ ضرور مجھ سے رہ گیا ہوگا، شاید ایک آدھ اور بھی ؟ )
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ

ایک مُدّت سے تِری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے، ایسا بھی نہیں

مہربانی کو محبّت نہیں کہتے، اے دوست
ہائے اب مجھ سے تجھے رنجشِ بیجا بھی نہیں
 

طارق شاہ

محفلین
کافی عرصہ قبل یہ غزل بیگم اختر کی آواز میں سنی تھی۔۔۔ ۔باقی کے شعر آج ملے۔
غزنوی صاحب! تشکّر شریکِ خیال (ماضی اور حال ) کرنے پر ،
پرانی باتیں کسی کی بھی ذات سے نسبت رکھتی ہوں مزہ دیتی ہیں ۔
(کبھی کبھی رنجیدہ بھی کر دیتی ہیں ،پھر بھی الله کا شکر ادا کرتا ہوں کہ بے حِس نہیں ہوں )
پڑھنے کی طرح ،سننے کا شوق تھا کسی زمانے میں اب نہیں رہا ۔ پڑھنا بڑھ گیا ہے

خوشی ہوئی جو فراق صاحب کے کلام سے انتخاب آپ کو پسند آیا
بہت خوش رہیں :)
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
ایک مُدّت سے تِری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے، ایسا بھی نہیں

واہ!
خوب ، ورنہ ہم سمجھ رہے تھے آپ کو صرف لکھنے سے کام ہے :)
تشکّر اظہار خیال کے لئے صاحب
بہت خوش رہیں اور لکھتے پڑھتے رہیں :)
 
واہ واہ بہت خوب غزل ہے ۔
سبھی اشعار لطف دے گئے ۔
مگر یہ شعر تو کمال ہے کہ
بات یہ ہے کہ سکونِ دلِ وحشی کا مقام
کُنجِ زنداں بھی نہیں، وسعتِ صحرا بھی نہیں
گویا دل وحشی کو کسی کل چین نہیں نہ تو اُسے زنداں کی قید پسند ہے اور نہ ہی صحرا کی وُسعتیں بھاتی ہیں ۔
کیا بات ہے !
بہت شکریہ شاہ صاحب اس قدر خوبصورت غزل کی شراکت کا
 
کیا کہنے جناب کی پسند کے
گویا اک تیر سینے میں مارا ہائے ہائے
میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک
شراکت کا شکریہ
شاد وآباد رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
واہ واہ بہت خوب غزل ہے ۔
سبھی اشعار لطف دے گئے ۔
مگر یہ شعر تو کمال ہے کہ
بات یہ ہے کہ سکونِ دلِ وحشی کا مقام
کُنجِ زنداں بھی نہیں، وسعتِ صحرا بھی نہیں
گویا دل وحشی کو کسی کل چین نہیں نہ تو اُسے زنداں کی قید پسند ہے اور نہ ہی صحرا کی وُسعتیں بھاتی ہیں ۔
کیا بات ہے !
بہت شکریہ شاہ صاحب اس قدر خوبصورت غزل کی شراکت کا
گیلانی صاحبہ ! اظہارِ خیال اور پذیرائی پر تشکّر
خوشی ہُوئی جو فراق صاحب کی منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
مذکورہ شعر بلاشبہ مفہوم میں خیال کی بلندی پر ہے ۔ فراق صاحب کی کیا بات جی
تشکّر ایک بار پھر سے، بہت خوش رہیں :)
 

طارق شاہ

محفلین
کیا کہنے جناب کی پسند کے
گویا اک تیر سینے میں مارا ہائے ہائے
میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک
شراکت کا شکریہ
شاد وآباد رہیں
تشکّراس اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر شہزاد ناصر صاحب!
خوشی بڑھ کر ہوئی جو انتخاب غزل آپ کی پسندیدہ غزل ٹھہری ۔

بہت خوش رہیں :)
 
Top