محمداحمد
لائبریرین
انگریز کہا کرتے ہیں کہ کبھی بھی سرورق دیکھ کر کتاب کا اندازہ نہ لگایا جائے۔ تاہم اگر انگریزوں کی بات من و عن مان لی جائے تو پھر پوری پوری کتابیں پڑھنا پڑیں گی ۔ سو ہم پاکستانی جو "شارٹ کٹ" کے بہت شوقین ہیں اور پوری پوری کتابیں پڑھنے کو اپنے لئے باعثِ ننگ سمجھتے ہیں انگریزوں کی کھلی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ:
ذرا تلاش کر کے کوئی دلچسپ سرورق پیش کیجے تاکہ لوگ اس معاملے میں دلچسپی برقرار رکھ سکیں۔
؎ لفافہ دیکھ کر ہم خط کا مضموں بھانپ لیتے ہیں
سو اس سلسلے میں ایک محفلین کی طرف سے کسی کتاب کا سرورق پیش کیا جائے گا اور دیگر محفلین اس سرورق کو دیکھ کر کتاب کے بارے میں اندازے لگائیں گے کہ اس کتاب میں کیا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ نے مذکورہ کتاب پڑھی ہوئی ہے تو آپ بھی اپنی رائے دیجے اور یہ بھی بتائیے کہ سرِ ورق کا مذکورہ کتاب سے کتنا علاقہ ہے۔
ذرا تلاش کر کے کوئی دلچسپ سرورق پیش کیجے تاکہ لوگ اس معاملے میں دلچسپی برقرار رکھ سکیں۔
کتابوں کے حوالے سے ایک غیر سنجیدہ لڑی کے لئے کتب خواں طبقے سے معذرت ، تاہم اس لڑی کا مقصد بھی کتابوں کا تذکرہ ہی ہے۔ جس سے ہم جیسے غیر سنجیدہ لوگوں کو بھی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
آخری تدوین: