سرور کمپیوٹر بمقابلہ 64 بٹ کمپیوٹر

دوست

محفلین
میرے ایک عزیز کو طاقتور کمپیوٹر درکار ہے۔ ٹیکسٹ پروسیسنگ وغیرہ کے لیے جس کے سافٹویر بعض اوقات بہت زیادہ پروسیسنگ اور میموری کھاتے ہیں۔ اس سلسلے میں سوال یہ تھا کہ کونسا کمپیوٹر لیا جائے۔
ہمارے زیر غور آپش تھے کہ ڈوئل کور پروسیسر کے ساتھ 1 جی بی یا زیادہ کی ریم کے ساتھ سسٹم کے لیا جائے۔ ایک اور تجویز یہ تھی کہ سرور کمپیوٹرز میں ایک سے زیادہ پروسیسرز کی سہولت ہوتی ہے جو کام کو آپس میں بانٹ کر وقت گھٹا دیتے ہیں عمل کاری کا۔ وہ لے لیا جائے۔ تیسری تجویز یہ تھی کہ 64 بٹ پروسیسر و مدر بورڈ والا سسٹم لے لیا جائے۔
اب آپ احباب مشورہ دیں کہ طاقتور کمپیوٹر کے سلسلے میں کس طرف جائیں۔ جو کم خرچ بالا نشیں قسم کا ہوجائے۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری سمجھ میں تو یہ نہیں آ رہا کہ ٹیکسٹ پروسیسنگ کے لیے سپرکمپیوٹر کی ضرورت کس لیے پیش آ گئی۔۔ :confused:
 

قیصرانی

لائبریرین
سرور یا سپر میں تو بہت فرق ہے نبیل بھائی

میرا مشورہ ہے کہ چونسٹھ بٹ کے ساتھ اگر ممکن ہو تو کواڈ کور پروسیسر اور تین یا چار جی بی ریم ہو تو شاید ہی کوئی ایسی ٹیکسٹ پروسیسنگ ہو جو سسٹم کے لئے مسئلہ بنے

چونسٹھ بٹ‌کے ساتھ ڈؤل کور بھی بہتر ہے، تاہم ریم دو گیگا بائٹ ہو کم سے کم
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویلکم بیک منصور۔
مجھے بھی سرور اور سپر کا فرق معلوم ہے۔
میں صرف یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ آخر کونسی سی ایسی اپلیکیشن ہے جس کے لیے اتنا پاور فل ہارڈوئیر درکار ہے؟
 

دوست

محفلین
مثلًا بی این سی میں سو ملین الفاظ کا ڈیٹا ہے۔ اسے اگر دو ملین الفاظ سے کمپئر کروانا ہو اپنے ہی کمپیوٹر پر، تو کمپیوٹر کو تو وخت پڑے گا۔ اس طرح کے اور کئی کام ہیں۔ یہ کارپس پروسیسنگ کہہ سکتے ہیں آپ ٹیکسٹ پروسیسنگ شاید ٹھیک نہ ہو۔
کل مارکیٹ سے پتا کیا تو 64 بٹ موجود ہی نہ تھے۔ ڈوئل کور البتہ موجود تھے لیکن یہ 32 بٹ ہیں نا؟ 2 جی بی ریم، 2.22 گیگا ہرٹز ڈوئل کور اور انٹیل کا مدر بورڈ 1333 میگا ہرٹز تک سپورٹڈ 22000 روپے میں۔
پرانے میں ورک سٹیشن پڑے ہوئے تھے۔ 2 گیگا ہرٹز کا پروسیسر 2 عدد، ایک جی بی ریم وغیرہ کے ساتھ 22000 میں‌ ہی تھا۔ اب یہ ورک سٹیشن کیا ہوتاہے یہ سمجھ نہیں آئی۔ کیا سرور جیسی کوئی چیز ہوتا ہے؟ آج مزید کچھ پرانے سسٹم آنے تھے وہ دیکھنے کے بعد لیں گے۔
حیرت ہے اے ایم ڈی مارکیٹ میں ہے ہی نہیں اور نہ ہی 64 بٹ۔ بلکہ کہتے ہیں کہ گیگا ہرٹز بتا دیں آپ کو پروسیسر دے دیتے ہیں۔
وسلام
 

کاشف رفیق

محفلین
شاکر بھائی! انٹیل اور اے ایم ڈی کے اس وقت جو بھی جدید پراسیسرز مارکیٹ میں ہیں یہ سب 64 بٹ پراسسیسنگ کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن 64 بٹ پراسیسنگ کیلئے آپ کو 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم، 64 بٹ ڈرائیورز اور 64 بٹ ایپلیکیشن کی بھی ضرورت ہوگی۔ آپ انٹیل کواڈ کور یا ڈوئل کور میں کوئی بھی جدید پراسیسر لے لیں، یہ ہی بہترین رہے گا۔ کراچی اور لاہور کیلئے کمپیوٹر کے ریٹس http://www.galaxy.pk پر دیکھئے، یہاں‌ آپ کو اپ ٹو ڈیٹ اشیاء اور ان کے ریٹ مل جائیں گے۔

آپ نے جو پارٹس بتائے ہیں ان کی قیمت گلیکسی پر کچھ یوں ہے:
پراسیسر: E4500 2.2GHZ, 2MB Cache, 800MHZ FSB مبلغ 8250 روپے
مدربورڈ: DG33FB 775PINS - SND+AGP+GIGA LAN - 1333MHZ FSB PCX SLOT BOX مبلغ 7850 روپے (یہ بورڈ اندازہ سے چنا ہے، آجکل کور 2 ڈو کے ساتھ یہی بورڈ زیادہ استعمال ہوتا ہے(
ریم: Kingston 2GB, DDR-II, 667MHZ مبلغ 2900 روپے

رہا ایم ڈی تو اسے اب رہنے ہی دیں۔ :) انٹیل نے ان کی مارکیٹ بہت بُری طرح خراب کی ہے اور انٹیل کے مقابلے پر آپ یہ کیوں لینا چاہ رہے ہیں؟ اب اے ایم ڈی وہ نہیں رہا جو 4 سال قبل ہوا کرتا تھا۔ انٹیل کور 2 ڈو نے ان کی کمر ہی توڑ ڈالی ہے۔
 

دوست

محفلین
شکریہ کاشف۔
میرا خیال ہے پرانے سسٹمز میں سے ورک سٹیشن لے لیا جائے تو وہ بھی یہی کام کرے گا۔ جیسا کہ میں نے اوپر بتایا ہے کہ اس میں 2 گیگا ہرٹز کے دو پروسیسر لگے ہوئے ہیں۔
وسلام
 

کاشف رفیق

محفلین
اگر قیمت کم ہے تو ضرور لے لیں، اگر اسی قیمت میں مل رہا ہے تو مت لیں۔ اگر قیمت میں زیادہ فرق نہیں ہے تو نیا ہی لینا بہتر ہے۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
دوست بھائی
64 بٹ ونڈو صرف تب ہی یوز کریں اگر ریم چار جی بی سے زیادہ لگانی ہو کیون‌کہ 32 بٹ‌ونڈو اس سے زیادہ ریم نہیں سپورٹ کرتی ہے ۔ عام طور پر 64 بٹ‌یوز نہیں کرتے ہم کیوں‌کہ اس کے سافٹ ویر اکثر 32 بٹ سے مختلف ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں دشواری ہوتی ہے کٰیی بار ۔
 

دوست

محفلین
یہ آپ نے درست فرمایا سافٹویر اکثر مسئلہ کرتے ہیں 64 بٹ پر۔ ویسے بھی یہ ادھر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ابھی۔ انٹیل ڈوئل کور لے لو بس یہی جواب ہوتا ہے دوکاندار کا۔
 

کاشف رفیق

محفلین
شاکر بھائی آپ لاہور سے کیوں نہیں لے لیتے، وہاں تو بآسانی دستیاب ہے۔ 64 بٹ ونڈوز مارکیٹ میں تو شاید نہ ملے لیکن ٹورنٹ وغیرہ پر تو آسانی سے مل جاتی ہے۔
 

دوست

محفلین
بھائی لینا ہو تو بندہ لاہور بھی چلا جاتا ہے۔ لیکن جنھوں نے لینا ہے انھیں یہاں والے ٹھیک لگے ہیں اس لیے میں کیا کہہ سکتا تھا۔
 
Top