علی وقار
محفلین
اس لڑی میں مختلف النوع سروے رپورٹس شامل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پولز کے نتائج ، تحقیق مطالعہ جات وغیرہ کی شراکت بھی کی جا سکتی ہے۔
اس سلسلے کی پہلی رپورٹ:
مہنگائی نے 89 فیصد پاکستانیوں کا باہر جاکر کھانا کم کروا دیا
مہنگائی کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے باہر جاکر ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ میں کھانا کم کر دیا۔
گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں ان سے موجودہ حالات میں گھر کے کھانے اور باہر جا کر ہوٹل پر کھانے سے متعلق پوچھا گیا۔
سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کے باعث ریسٹورینٹ اور ہوٹلوں میں جانا کم کر دیا ہے، اکثریت نے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دی۔
گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فیصد نے پہلے کی طرح ہی ہوٹلوں کا رخ کیا اور مہنگائی سے کوئی فرق نہ آنے کا کہا۔

آخری تدوین: