سرکاری میڈیا کے سیاہ کرتوت،اداکارہ نور کو مارننگ شو کا ہوسٹ بنایا ،اس کچھ تعارف

اداکارہ نور نے پہلی شادی دبئی میں مقیم ایک ہندو تاجر وکرم سے کی تھی۔ آجکل سرکاری ٹی وی پر یہ ایک مارننگ شو ہوسٹ کرتی ہے۔ اس کے متعلق ایک خبر آئی ہے جو یہاں نقل کر رہا ہوں۔
لاہور : بیٹی واپس کرنے کے لئے اداکارہ نور کو سابق شوہر کی طرف سے دھمکی آمیز ایس ایم ایس، اداکارہ نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ فلمسٹار اور ٹی وی کمپیئر نور ان دنوں اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کو دھوم دھام سے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ ایک ہوٹل میں سالگرہ کے انتظامات کے حوالے سے گئیں تو وہاں پر اپنے دوستوں کو انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات دکھائے۔ واضح رہے کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی نور کے اپنے تیسرے شوہر عون چوہدری سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ جس کا انجام طلاق پر ہوا۔ ان کے شوہر ایک زمیندار ہونے کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے اہم رہنما بھی ہیں اور عون چوہدری کی ہی بدولت انہیں پی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی ملی تھی۔ طلاق کے بعد عون چوہدری اداکارہ سے اپنی بیٹی لینا چاہتا ہے اور اس حوالے سے نور کو خاصی پریشانی لاحق ہے جس کا وہ اظہار اپنے قریب دوستوں میں کرتی رہتی ہیں۔ اپنے ان ہی دوستوں کے مشورے پر انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نور نے پہلی شادی دبئی میں مقیم ایک ہندو تاجر وکرم سے کی تھی۔ یہ ان کی لو میرج تھی اور یہ شادی کرنے کے لئے انہوں نے گھر والوں کی مخالفت بھی مول لی تھی۔ ان کی یہ شادی تقریباً 5 سال قائم رہی تھی۔ وکرم سے طلاق کے بعد انہوں نے کراچی میں ڈائریکٹر فاروق مینگل سے شادی کی تھی مگر یہ شادی ان کی چند روز سے زیادہ نہیں چل سکی۔ اداکارہ نور سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ معلوم ہوا ہے کہ نور اپنی بےٹی کی سالگرہ مقامی ہوٹل میں دھوم دھام سے منائےں گی اور اس سلسلے میںانہوں نے بکنگ بھی کرا لی ہے

http://www.naibaat.pk/?p=63768~10
 
Top