عابدالرحمٰن
محفلین
بھائی حضرات
تعارف تو بڑے لوگوں کو ہوتا ہے اور آج کل ہے بھی انہی حضرات کا بول بالا
چھوٹوں کی تو بِپْتا ہوتی اس لیے یہی بپتا میرا دکھڑا ہے لیجئےآپ بھی سن لیجئے!
السلام علیکم
معزز قارئین کرام
میں کافی وقت سے اردو محفل کا خاموش قاری ہوں یا دوسرے لفظوں میں جاسوس قاری ہوں کافی کچھ اس فورم سے نکال کر لےجا بھی چکاہوں۔اردو داں ہوں یہی وجہ ہے کہ اردو کو ساتھ لیے پھرتا ہوں ویسے دوسری زبان بھی جانتا ہوں یقین جانیے صرف جانتا ہوں مانتا نہیں مانتا صرف اردو کوہوں آپ تمام حضرات کی قابلیتوں اور اردو دوستی کو دیکھ کر مجھ سے بھی رہا نہ گیا میں نےبھی اپنے ایک دوست کی مدد سے ایک بلاگ بنا ڈالااور میرے ان کرم فرما نے اس بلاگ کانام بھی خود ہی تجویز کردیا http://faizanedeen.blogspot.in/ اب میں اس کو لیے لیے پھر رہا ہوں کئی دروازوں پر دستک دے چکا ہوں مگر ابھی تک کسی بھی در سے امدادملی نہ داد۔ البتہ اس چکر میں دانت ضرور کھٹے ہوگئے ۔اب میں نے دیکھا کہ اس در پر بہت خیر خواہ حضرات ہیں دیکھتا ہوں کہ اس در سے کچھ مدد ملتی ہے کہ نہیں یا یوں ہی در در بھٹکتا پھروں گا بھائی لوگو! اللہ کے واسطے میرا کیا آپ کا ہی بلاگ سمجھو کچھ اس کی شکل بھی سدھار دو اللہ آپ حضرات کو خوش رکھے بھائی خالص مذہبی ذہن رکھتا ہوں تعلیم کے اعتبار سے مولوی مفتی ہوں عصری اعتبار سے گریجویٹ ہوں ایک مدرسہ کا ناظم ہوں میرے والد ہندوستان کے معروف مفتی تھے جن کو بر صغیر میں مفتی عزیزالرحمٰن بجنوری نوراللہ مرقدہ کے نام نامی سے جانا جاتا ہے جو کہ کثیر التصانیف شخصیت تھے ان ہی کی نسبت پر میں اس بلاگ کو باقی رکھنا چاہتاہوں میں چاہتا ہوں کہ اس میں بہت ساری خوبیاں ہوں افتاء کا لم بھی ہو میڈیا کالم بھی ہو کتابوں کو اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولیات بھی ہوں اور ذرا کچھ اٹریکٹیو بھی ہو میری مراد آپ حضرات سمجھ ہی گئے ہوں گے۔ میں نے کئی حضرات سے رجوع کیا میں نے خدمات پر خدمت کرنے کو بھی کہا مگر بھائی حضرات کوئی توجہ نہیں مل پائی دیکھتا ہوں یہاں کوئی میری مدد فرماتے ہیں یا نہیں اللہ میری سن لےاور سب کے دل میں ڈال دے فقظ والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری انڈیا