اصغر گونڈوی سرگرمِ تجلی ہو، اے جلوہء جانانہ! ۔ اصغر گونڈوی

فرخ منظور

لائبریرین
غزل

سرگرمِ تجلّی ہو، اے جلوہء جانانہ!
اُڑ جائے دھواں بن کر، کعبہ ہو کہ بُت خانہ

یہ دین، وہ دنیا ہے، یہ کعبہ، وہ بت خانہ
اِک اور قدم بڑھ کر، اے ہمّتِ مردانہ

قربان ترے میکش، ہاں اے نگہِ ساقی!
تُو صورتِ مستی ہے، تُو معنی میخانہ

اب تک نہیں دیکھا ہے کہ اس رُخِ خنداں کو
اِک تارِ شعاعی سے اُلجھا ہے جو پروانہ

مانا کہ بہت کچھ ہے یہ گرمی حُسنِ شمع
اس سے بھی زیادہ ہے سوزِ غمِ پروانہ

زاہد کو تعجّب ہے، صُوفی کو تحیّر ہے
صد رشکِ طریقت ہے، اِک لغزشِ مستانہ

اِک قطرہء شبنم پر خورشید ہے عکس آرا
یہ نیستی و ہستی، افسانہ ہے افسانہ

انداز ہیں جذب اس میں سب شمعِ شبستاں کے
اِک حسن کی دُنیا ہے خاکسترِ پروانہ

از اصغر گونڈوی
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی لاجواب غزل ہے فرخ صاحب اور مجھے یقین ہے کہ اتنا خوبصورت کلام پڑھنے اور پوسٹ کرنے کے بعد آپ بھی اصغر گونڈوی کی 'استادی' کے قائل ہو گئے ہونگے :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ بھی لاجواب غزل ہے فرخ صاحب اور مجھے یقین ہے کہ اتنا خوبصورت کلام پڑھنے اور پوسٹ کرنے کے بعد آپ بھی اصغر گونڈوی کی 'استادی' کے قائل ہو گئے ہونگے :)

حضور اصغر کی استادی کے صرف قائل ہی نہیں‌ گھائل بھی ہیں۔ وہ تو یار سے چھیڑ چلی جائے اسد کے مصداق آپ کو تنگ کر رہا تھا۔ ;)
 
مغزل

محفلین
زاہد کو تعجّب ہے، صُوفی کو تحیّر ہے
صد رشکِ طریقت ہے، اِک لغزشِ مستانہ

سبحان اللہ سبحان اللہ ، کیا کہنے جناب ، دل خوش کردیا جناب صبح سے عجیب بے چینی تھی پہلے خطاطی ملی ( الف نظامی )
اب یہ خوبصورت مرصع کلام ِ‌دلپزیر ۔ صاحب طبعیت باغ باغ ہوگئی ۔ سدا خوش رہیں جناب ۔ مولٰی سائیں آباد رکھے۔
 
بہت شکریہ مغل صاحب۔ بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے نسخوں سے آپ کا جی خوش ہوا۔ :) خدا آپ کو بھی ہمیشہ ہنستا بستا رکھے۔ :)
 
Top