سر سبز چھتیں

اچھی کاوش ہے ۔ اگر یوں ہی ہونے لگ جائے تو گرمی سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے ۔ اس طرح ماحول کو بھی کافی فائدہ پہنچتا ہے ۔ آلودگی کم ہونے میں مدد ملتی ہے ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
غالبا نہیں صد در صد حجاز ہی ہیں لیکن اس بات کا علم آپ کو کیسے ہوا۔۔۔ ۔

بس سر راز ڈھونڈنا تو سب سے آسان ہوتا ہے. یہ تو سامنے دھری بات ہے جو نظر نہیں آتی
تو نے یہ کیا ستم کیا مجھکو ہی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا سینہ کائنات میں
 
بس سر راز ڈھونڈنا تو سب سے آسان ہوتا ہے. یہ تو سامنے دھری بات ہے جو نظر نہیں آتی
تو نے یہ کیا ستم کیا مجھکو ہی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا سینہ کائنات میں
اس وقت اس منظوم جواب کا کوئی منظوم جواب میری نظر میں نہیں ۔۔۔۔ سو ہار کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب خیال ہے۔ ایسی چھتیں تو نہیں لیکن لوگوں نے گملوں سے اپنی چھتیں ضرور سجا رکھی ہیں۔ آج کل ایسے مناظر کافی مل جاتے ہیں دیکھنے کو۔ مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
کیا کسی کے ذہن میں گھر کی چھت کو سر سبز بنانے کا خیال ہے۔
ملاحظہ ہو چند سر سبز چھتیں
green%20roof%20%28windjue%29.JPG



gallery_Groof7.jpg


Image00044.jpg


Image00001.jpg


HobbitSm.jpg
نظامی بھائی ایک دوست نے تجربہ تو کیا ہے۔ چھت خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ نسبتا ٹھنڈی بھی ہو گئی ہے لیکن خرچہ بہت ہے۔ :(
 

الف نظامی

لائبریرین
نظامی بھائی ایک دوست نے تجربہ تو کیا ہے۔ چھت خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ نسبتا ٹھنڈی بھی ہو گئی ہے لیکن خرچہ بہت ہے۔ :(
شکریہ محمد صابر بھائی۔ گھر کی خوبصورتی اور ٹھنڈک کی کوئی قیمت تو ادا کرنی ہی ہوتی ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام آباد میں G-14 سیکٹر ابھی تعمیر کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ اسی لیئے ابھی وہاں پر کچے ڈھابے اور گاؤں کی زندگی زیادہ نظر آتی ہے۔ ایسا ہی اک ڈھابہ جس کی چھت کو بیلوں نے ڈھانپ رکھا ہے۔ میری نظر سے گزرا تو اک تصویر کھینچ لی کہ ادھر احباب کی خدمت میں بھی پیش کروں گا۔

578595_10151403895391978_1807178568_n.jpg
 
Top