سزلنگ چکن
اشیاء :
چکن : 1 کیلو (بغیر ہڈی ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں)
تیل : 1/2 کپ
ادرک لہسن : 1 چائے کا چمچ (پسا ہوا )
چکن سوپ :1 کپ
کچپ : 1/4 کپ
چلی ساس : 2 کھانے کے چمچ
کارن فلور : 1 کھانے کا چمچ + آدھا کپ
ٹما ٹر: 1 عدد
نمک : حسب ڈائقہ
کالی مرچ : 1/2 چائے کا چمچ
ترکیب :
چکن میں نمک ، مرچ ، کارن فلورایک کھانے کا چمچ، آدھاانڈا ، اور ایک کھانے کا چمچ تیل مکس کر کے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں ۔ تیل گرم کرکے چکن فرائی کر کے نکا ل لیں ۔ پھر بچے ہوئے تیل میں ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں ۔ جب ٹماٹر نرم ہوجائے
تو اس میں فرائی کی ہوئی چکن ، کچپ ، چلی ساس ، ڈال کر مزید فرائی کریں اس کے بعد سوپ ڈالیں ۔ جب ابال آجائے تو کارن فلور آدھا کپ پانی میں گھول کر ڈالیں جب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کریں ۔ گرم کھائیں اور مجھے دعائیں دیں ۔۔