سسٹر ماوراء کا کیا ہوا ؟؟؟

سسٹر ماوراء ایک عرصے سے محفل میں دیکھائی نہیں دے رہی ۔ لیکن عید کے حوالے سے ‏میرا ایک ذاتی پیغام انہوں نے آج ہی موصول کیا ہے ۔ اگر سسٹر ماوراء محفل میں پیغام ‏دیکھنے آ سکتی ہیں تو کیا وجہ ہے جو ان کا کوئی بھی پیغام یہاں نہیں دیکھائی دے رہا ۔ آپ ‏میں سے کوئی ان سے رابطہ میں ہے تو ضرور بتائے ۔ شکریہ ! ‏
 

ماوراء

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر بوچھی : تو آپ کی محفل کے سلسلے میں ان سے بات ہوئی ؟ اگر ہوئی تو ان کا کیا ‏جواب تھا ؟ ۔ ‏

ان کا جواب یہ تھا کہ وہ کم از کم ابھی محفل چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔


باقی باجو ہی بتا سکتی ہیں کہ ماوراء کا کیا ہوا ہے۔۔؟؟(باجو کچھ نہیں بتانا) ابھی تو میں ذرا محفل کا پتہ لگا لوں کہ اس کو کیا کیا ہوا ہے؟؟؟

باقی جو لوگ غائب ہیں ذرا ان کو دعوت نامہ بھجوا لوں۔
 
سسٹر ماوراء : ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ۔ لگتے ہاتھوں دونوں سارا ز کا بھی پتا نشان معلوم کیجیے ‏آپ کے ہم قدم آ جایا کرتی تھیں وہ بھی ۔ آپ کیا گئیں محفل سائیں سائیں کرتی رہی ۔ شکر ہے ‏آپ کی آمد ہوئی ۔ ‏ :) :) :)

خوش آمدید
 

ماوراء

محفلین
شکریہ شمیل۔
سارہ کا تو میں پتہ کرتی ہوں۔۔ اور سارا شہزادی کہیں غائب ہیں آجکل۔ اسے جب سے میں نے کہا کہ مجھے تمھارے گھر آنا ہے تب سے وہ تو وہ۔۔۔ اس کا فون بھی کہیں غائب ہے۔ :p
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
شکریہ شمیل۔
سارہ کا تو میں پتہ کرتی ہوں۔۔ اور سارا شہزادی کہیں غائب ہیں آجکل۔ اسے جب سے میں نے کہا کہ مجھے تمھارے گھر آنا ہے تب سے وہ تو وہ۔۔۔ اس کا فون بھی کہیں غائب ہے۔ :p


سارہ اپنی پھوپھو کے ہاں سکھہر گئی ہوئی ہے ۔ مجھے ٹیکسٹ آتے رہتے ہیں اسکے ۔

باقی اپنا موبائل وہ بھی تمھارے طرح سائلنٹ پر لگائے رکھتی ھے ۔
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر بوچھی : تو آپ کی محفل کے سلسلے میں ان سے بات ہوئی ؟ اگر ہوئی تو ان کا کیا ‏جواب تھا ؟ ۔ ‏

ان کا جواب یہ تھا کہ وہ کم از کم ابھی محفل چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔


باقی باجو ہی بتا سکتی ہیں کہ ماوراء کا کیا ہوا ہے۔۔؟؟(باجو کچھ نہیں بتانا) ابھی تو میں ذرا محفل کا پتہ لگا لوں کہ اس کو کیا کیا ہوا ہے؟؟؟

باقی جو لوگ غائب ہیں ذرا ان کو دعوت نامہ بھجوا لوں۔


8) اوکے کچھ نہیں بتاتی کسی کو ۔ ڈونٹ وری ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، آپ کو محفل پر اتنے عرصے بعد دیکھ کر خوشی ہوئی۔

شمیل، جزاک اللہ۔ اگر دوست اسی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے تو ہی اس محفل کی رونق بحال رہ سکے گی۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید واپسی پر جی۔
ان کی اتنی لمبی غیر حاضری کے بعد میں نے خواب دیکھنا شروع کردئیے تھے کہ میں بھی محفل کے ٹاپ 5 میں آجاؤں گا جلد ہی۔
:D
 

امن ایمان

محفلین
ویلکم بیک ماوراء
flower.gif
 

ماوراء

محفلین
نبیل، زکریا، دوست، شگفتہ اور امن آپ سب کا بہت شکریہ۔


دوست، آپ کے لیے میں نے سب کا شکریہ ایک ہی پوسٹ میں کر دیا ہے۔ کہ میں ذرا آہستہ چلوں۔تاکہ آپ اپنے خواب کی تعبیر کو پا سکیں۔
 

حجاب

محفلین
خوش آمدید ماوراء ، کیسا گزرا وقت پاکستان میں ،خوب انجوائے کیا کہ نہیں اور شاپنگ کی کہ نہیں بہت ساری۔
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
خوش آمدید ماوراء ، کیسا گزرا وقت پاکستان میں ،خوب انجوائے کیا کہ نہیں اور شاپنگ کی کہ نہیں بہت ساری۔

شکریہ حجاب۔ اب تم نے پوچھا ہے تو سچ بتانے کا ہی جی چاہ رہا ہے۔
جتنے شوق سے میں گئی تھی لیکن وہاں جا کر سب جھاگ کی طرح۔۔۔۔شروع کے دن مشکل سے ہی گزارے۔ خیر آہستہ آہستہ ایڈجسٹ کر ہی لیا۔ باقی بہت انجوائے کیا۔ دوست، کزنز۔۔۔بہت مزہ آیا۔ واپسی پر تو آنے کا دل ہی نہیں کر رہا تھا۔
شاپنگ وہاں صرف کپڑوں کی ہی ہوئی۔ اور خوب کی ہے۔
 

حجاب

محفلین
نئی جگہ پر ٹائم تو لگتا ہے ماوراء ایڈجسٹ کرنے میں،کپڑے تم ایک سال کے لئے تو لے ہی آئی ہوگی :)
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
نئی جگہ پر ٹائم تو لگتا ہے ماوراء ایڈجسٹ کرنے میں،کپڑے تم ایک سال کے لئے تو لے ہی آئی ہوگی :)
لیکن مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے اپنے ملک میں جا کر ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔ خیر۔۔۔
باقی کپڑے تو میں تقریباً دو سال کے لے ہی آئی ہوں۔
 
Top