سسٹم اپ گریڈ کیے بغیر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،طارق سدوزئی

الف نظامی

لائبریرین
چیف ایگزیکٹیو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ دس سال سے بجلی کے سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کو ضرورت کے مطابق بجلی مل بھی جائے تو لوڈ شیڈنگ کا مسلہ تین سال سے قبل حل نہیں ہو سکتا۔
پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کو اس کو کوٹے کے مطابق 1 ہزار 9 سو میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
صوبے میں لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ دس سال سے گرڈ اسٹیشنز، ٹرانسمیشن لائنوں اور دیگر آلات کو اپ گریڈ نہ کرنا ہے۔ خیبر پختونخوا کو ضرورت کے مطابق بجلی مل بھی جائے تب بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی۔جس کے لیے پہلے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے جس پر 17ارب روپے خرچ ہوں گے اور اس میں تین سال کا عرصہ درکار ہو گا۔
چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی پانی سے پیدا کر رہا ہے جو نیشنل گرڈ میں جا کر پورے ملک کو تقسیم کی جاتی ہے۔

بحوالہ : روزنامہ جنگ
 
دس سال سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا تو زیادہ ذمہ داری پرویز مشرف، چوہدری شجاعت، پرویز الہی، پی پی پر جاتی ہے
قادری کو مشرف، شجاعت، اور پی پی کے خلاف مہم چلانی چاہیے
 
Top