سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ویزوں کا اجرا روک دیا

جاسم محمد

محفلین
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ویزوں کا اجرا روک دیا
بلال غوری ہفتہ 22 جون 2019
1715448-saudiarabstopumrahvisaoverallworld-1561227794-546-640x480.jpg

حج 2019ء سے قبل حرم کی صفائی اور حج کے انتظامات اس کی وجہ ہیں، ذرائع (فوٹو: فائل)

لاہور: سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود سعودی سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں حج 2019ء سے قبل حرم کی صفائی اور حج انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کے مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان سے گذشتہ تین روز سے سعودی سفارت خانہ کو بھجوائے جانے والے پاسپورٹس کی ویزا ایپروول روک دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے ائیر بلیو سمیت تمام ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے ویزے نہ ملنے پر اپنا فضائی آپریشن بھی سعودی عرب کی جانب محدود کر دیا ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے سے حجاج کو سعودی عرب بھجوائے جانے کے حوالے سے ائیر لائن کو طیاروں کی مکمل تیاری کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان سے اس سال تقریبا دو لاکھ حجاج کو سعودی عرب لے جایا جائے گا اور وزارت حج نے بھی آب زم زم کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

آئندہ چند روز تک قومی و نجی ائیر لائن اپنا اپنا فلائٹ شیڈول حجاج کو لے جانے کے حوالے سے جاری کر دیں گی، ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر حاجی کیمپ کی صفائی کے حوالے سے بھی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 
Top