سعودی شہزادے کے لیے عقاب خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور بھجوایا گیا

حسینی

محفلین
1102093175-1.gif
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102093175&Issue=NP_LHE&Date=20140209
 

حسینی

محفلین
اسے آج کا لطیفہ ہونا چاہئے، ویسے لطیفے میں بھی شیئر ہو چکا ہے آج :)

جس دیس میں غربت آوارہ پھرتی ہو۔۔ اس دیس کے حکمرانوں کی طرز حکمرانی دیکھ کر رونا آتا ہے قیصرانی بھائی۔
کتنے غریبوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔۔ اور یہاں عیاشیوں پر کتنا خرچ ہو رہا ہے۔
 
انتہائی افسوس کے ساتھ حسینی بھائی کہ اب آپ زیادہ تر صرف دو مقاصد کے لیے یہاں پوسٹ کرتے ہیں ایک سعودی عرب اور اس کی طرف مائل لوگوں پر تنقیدی اور قابلِ تنقید مواد شئیر کرنے اور دوسرے ایران کی حمایت اور دفاع میں۔

ذرا دل ، مطالعہ اور قلم/ کی بورڈ کا دائرہ وسیع کیجیے انشاء اللہ اللہ بہتر کرے گا :)
 
اگر کسی نے میاں شہباز شریف کو سعودی شہزادے کو رخصت کرتے وقت کی ویڈیو نہیں دیکھی تو ضرور دیکھے۔۔۔۔ذرا دیکھئے کہ تکبر اور رعونت کس طرح ٹپک رہی ہے شہزادے کے انداز سے۔
 
اگر کسی نے میاں شہباز شریف کو سعودی شہزادے کو رخصت کرتے وقت کی ویڈیو نہیں دیکھی تو ضرور دیکھے۔۔۔ ۔ذرا دیکھئے کہ تکبر اور رعونت کس طرح ٹپک رہی ہے شہزادے کے انداز سے۔
ویڈیو میں یہ منظر تھا کہ شہباز شریف صاحب سعودی پرنس سے گلے مل رہے ہیں اور معانقے کیلئے اپنے دونوں بازو وا کرکے آگے بڑھتے ہیں لیکن پرنس نے اپنی بھاری بھرکم قبا کو دونوں ہاتھوں سے تھام رکھا ہے آگے سے اور اس نے شہباز شریف کی گرمجوشی کے جواب میں اپنے ہاتھ تک نہیں کھولے اور میاں صاحب خود ہی ایک بت سے معانقہ کرنے کی صورت میں اسکے دونوں کندھوں کو چھو کر شرمندگی کے عالم میں معانقے کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔لیکن زمیں جنبد نہ جنبد پرنس آف عریبیہ۔۔۔
 
Top