جاسم محمد
محفلین
سعودی عرب میں مقامات مقدسہ کی 83 سال پرانی نادر تصاویر
ویب ڈیسک منگل 13 اگست 2019
تاریخِ اسلام و عرب سے متعلق ان 5,564 نایاب تصاویر کے ریکارڈ میں کئی تصویریں 280 سال تک پرانی ہیں۔ (تصاویر بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ)
ریاض: عرب ویب سائٹ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق، سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اپنے ریکارڈ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی چند مزید نایاب تصاویر شامل کی ہیں جو 1936 عیسوی (1354 ہجری) میں حج کے موقع پر کھینچی گئی تھیں۔
لائبریری کے ریکارڈ میں شامل ہونے والی نئی تصاویر 1936 میں مصری حج مشن نے لی تھیں۔ ان میں خانہ کعبہ کے علاوہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کے قیام، مصری حج مشن کے ارکان، حرم شریف کے ایک دروازے، مدینہ منورہ میں پانی کے متعدد چشموں، مسجد نبویﷺ کے ایک مینار، مدینہ منورہ کی کئی سڑکوں اور جدہ کی بندرگاہ پر بعض حجاج کرام کی تصاویر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں تاریخِ اسلام و عرب سے متعلق 5,564 نایاب تصاویر کا ایک ریکارڈ محفوظ رکھا گیا ہے جبکہ یہ تصویریں 280 سال تک پرانی ہیں۔ ان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات اور مذہبی نشانیوں کے علاوہ سعودی قومی ورثے اور سعودی عرب میں معروف ترین آثار قدیمہ کی مختلف ادوار میں منظر کشی کی گئی ہے۔